اٹک ،پولیس کے مساجد میں سچائی ،ایمانداری ،ایفائے عہد کےمتعلق خطبات

اٹک ،پولیس کے مساجد میں سچائی ،ایمانداری ،ایفائے عہد کےمتعلق خطبات

 ہم سچائی ،امانت داری اور ایفائے عہد کو نہ صرف اپنے پر لاگو کریں بلکہ اس پیغام کو اپنے خاندان اورمعاشرے میں عام کریں، مساجد میں خطبات/لیکچرز

اٹک: ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن سہیل حبیب تاجک اورڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کے احکامات کی روشنی میں ضلع اٹک کے ایس ڈی پی اوزاورایس ایچ اوز صاحبان نے جمعہ کی نمازسے قبل ضلع بھر کی مساجد میں سچائی ،ایمانداری ،ایفائے عہد کےمتعلق آگاہی لیکچرز کا اہتمام کیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع بھر میں نماز جمعہ کے اجتماعات سے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے معاشرے میں سچائی ،ایمانداری اور اایفائے عہد سے متعلق علمائے کرام ،منبر و محراب اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے خطاب کیا ۔

 

تمام پولیس افسران نے اپنے خطبات/لیکچرزمیں اس بات پر زور دیا کہ سچائی امانت داری اور ایفائے عہد انبیاء علیہ السلام کی صفات ہیں ۔ہمیں بھی انہی اوصاف کے حصول کے لیے جہدو جہد و محنت کرنے اور اپنی زندگی پر نافذ کرنے کی ضرورت ہے اوربحیثیت اچھا شہری ہونے کے ناطے یہ ہمارا فر ض ہے کہ ہم سچائی ،امانت داری اور ایفائے عہد کو نہ صرف اپنے پر لاگو کریں بلکہ اس پیغام کو اپنے خاندان اورمعاشرے میں عام کریں۔