کلین اینڈ گر ین مہم کے تحت تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے گا:علی عنان قمر

صفائی کے عمل کو بہتر سے بہتر بنا یا جائے گا اس تمام عمل میں عوامی تعاون کی ضرورت ہے ،ڈپٹی کمشنر اٹک کا کلین اینڈ گر ین پنجاب مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب
اٹک :کلین اینڈ گر ین پنجاب کے حوالے سے ایک تقریب تین میلہ چوک اٹک میں منعقد ہوئی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر تھے اس موقع پر اے سی اٹک جنت حسین نیکوکارہ ، سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر جاوید اقبال اعوان ، چیف آفیسر عمران سندھو ، سرکاری افسران اور مختلف شعبہَ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شر کت کی اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے۔
ڈی سی اٹک نے کہا کہ آج وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق پورے پنجاب میں سر سبز و شاداب پنجاب مہم کا آغاز کیا جارہا ہے اس سلسلے میں پورے ضلع اٹک میں خصوصی تقاریب کا اہتمام کیا گیا ہے عوام کی آگاہی کے لیے کلین اینڈ گر ین ایپ متعارف کروائی گئی ہے جس پر وہ خود کو رجسٹرڈ کر کے اس مہم سے متعلق اپنی سر گر میاں اپ لوڈ کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ کلین اینڈ گر ین مہم کے تحت تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے گا اور صفائی کے عمل کو بہتر سے بہتر بنا یا جائے گا اس تمام عمل میں عوامی تعاون کی ضرورت ہے عوام اور تمام متعلقہ محکموں کے تعاون کے بغیر اس اہم مہم میں کامیابی حا صل نہیں کی جاسکتی اس لیے اس اہم مہم میں ہر شخص اپنا بھر پور کر دار ادا کر ے اور معاشرے کوخوب صورت بنائے ۔
