بزرگان دین اور ولی اللہ روشنی کے مینار ہیں ،علامہ شیخ احمد دباغ شازلی 

بزرگان دین اور ولی اللہ روشنی کے مینار ہیں ،علامہ شیخ احمد دباغ شازلی 

برصغیر، پاک و ہند میں آج 50 کروڑ سے زائد مسلمان اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے دین پر عمل پیرا ہیں اس میں ان بزرگان دین کا بڑا کردار ہے ،سالانہ روحانی اجتماع سے خطاب 

اٹک (ڈیلی اٹک نیوز ویب) بزرگان دین اور ولی اللہ روشنی کے مینار ہیں برصغیر، پاک و ہند میں آج 50 کروڑ سے زائد مسلمان اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے دین پر عمل پیرا ہیں اس میں ان بزرگان دین کا بڑا کردار ہے ان خیالات کا اظہار مرکزی امیر طریقہ محمدیہ انٹرنیشنل یوکے، عالمی مبلغ اسلام خادم انسانیت علامہ شیخ احمد دباغ شازلی نے آستانہ عالیہ ریاض آباد شریف مرکزی جامع مسجد انوار غوثیہ ارشاد بیگم نیو ٹاءون اٹک میں سالانہ روحانی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب کی صدارت جانشین ریاض الملت سجادہ نشین آستانہ عالیہ فیض آباد شریف قبلہ پیر ھادی سرکارنے کی تقریب میں جانشینِ ریاض الملّت پیرمحمد عثمان خان واجد قادری، پیرزادہ محمد حامدرضاخان قادری، جنرل سیکرٹری مرکزی سیرت کمیٹی رجسٹرڈ اٹک ندیم رضا خان، سیکرٹری مالیات خلیفہ حاجی خلیل احمد قادری کے علاوہ مقامی علمائے کرام اور معززین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

 

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ شیخ احمد دباغ شازلی نے کہا کہ ولی اللہ اللہ کی برگزیدہ ہستیاں ہیں جن کی نگاہیں وہ پوشیدہ چیزیں دیکھ سکتی ہیں جو انسانی آنکھ دیکھنے سے محروم ہے ان کے نقش قدم پر چلنے والے 40 دن تک مسلسل وضو میں رہیں ان کی آنکھ، کان، زبان اور جسم سے کوئی گناہ سرزرد نہ ہو تو انہیں یہ عرصہ گزرنے کے بعد معلوم ہو گا کہ دنیاوی عہدے، مرتبے اور مال و دولت کی کوئی وقعت نہیں اور اللہ تعالیٰ ان کیلئے غیب کے پردے کھول دیتا ہے روحانیت کی ابتداء حضوری میں ہے اور حضوری آپ کے اسوہ حسنہ کی پیروی، شریعت محمدی میں موجود ہے اور آپ ﷺ نے جن کیلئے خالق کائنات نے دونوں جہاں تخلیق کیے انھوں نے خود ماں باپ کا احترام، بہن بھائیوں کی عزت اور مقام، خواتین جنہیں زندہ درگور کرنا مردانگی تھا اور باپ کے مرنے کے بعد ماں بھی وراثت میں تقسیم کر دی جاتی اور یہ حضور اکرم ﷺ کا انسانیت پر بہت بڑا کرم ہوا کہ انہوں نے جنت جیسی اعلیٰ اور ارفع نعمت کو ماں کے قدموں تلے رکھ دیا اور ماں باپ کو پیار کی نظر سے دیکھنا حج مقبول قرار دے دیا حضور اکرم ﷺ نے تمام کام خود کر کے دکھائے تاکہ رہتی دنیا تک آپ ﷺ کی شریعت اور حضوری میں آنے والے ان کاموں کو انجام دے کر اعلیٰ مقام حاصل کر سکیں درودوسلام، ذکرشریف، شجرہ مبارکہ اور خصوصی دعا کے بعد وسیع لنگر غوثیہ تقسیم کیا گیا ۔