پنجاب حکومت کا اپریل ‘مئی میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا اپریل ‘مئی میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ

حکومت پنجاب نے اپنے فیصلے سے باضابطہ طور پر الیکشن کمیشن آ ف پاکستان کو آگاہ کر دیا ہے،سیکٹریٹری بلدیات ڈاکٹرا حمدجاوید قاضی

لاہور (ڈیلی انٹک نیوز ویب) پنجاب حکومت نے  اپریل ‘مئی میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے اپریل اور مئی میں انتخاب کرانے کیلئے تمام تر انتظاما ت مکمل کر لئے ہیں۔ حکومت پنجاب نے اپنے فیصلے سے باضابطہ طور پر الیکشن کمیشن آ ف پاکستان کو آگاہ کر دیا ہے۔سیکٹریٹری بلدیات ڈاکٹرا حمدجاوید قاضی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے اپریل اور مئی میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی تیار ی مکمل کر لی ہے۔

 

جاوید قاضی نے کہا ہے کہ اس حوالے سے الیکشن کمیشن کو خط بھی لکھ دیا گیا ہے۔ تاہم ان کا کہنا ہے کہ اب لیکشن کمیشن پر منصر ہے کہ الیکشن کی کیا تاریخ دی جاتی  ہے۔ واضح رہے اس سے قبل وفاقی وزیر غلام سرور خان نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے جاری ایک بیان میں کہا تھا کہ وفاقی کابینہ اجلاس میں طے ہوا ہے کہ آئندہ دو سے تین ماہ کے اندر پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کرائے  جائیں گے۔