Tue
21
Apr
2026

حضرو(ڈیلی اٹک نیوز ویب) تھانہ اٹک خورد کی حدود پٹھان کالونی نزد جی ٹی روڈ مانسر کے خالی پلاٹ سے ایک لاش برآمد ہوئی اطلاع وقوعہ ملتے ہی ایس ایچ او اٹک خورد ہمراہ ٹیم کے موقع پر پہنچ گئے فرانزک ٹیم اور پی ایف ایس اے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کر رہے ہیں ۔مقتول کی شناخت وصال احمد ولد حاجی رحمن قوم پٹھان سکنہ حال محلہ اعوان شریف مستقل محلہ ابراہیم خیل ڈاکخانہ خاص کھنڈا تحصیل چھوٹا لاہور ضلع صوابی سے ہوئی ہے جو کہ سنٹر مانسر میں بطور کلاس فور کام کرتا تھا ۔
موقع پر سے 1 پسٹل 30بور معہ گولیاں ، ،1 موبائل ، سروس کارڈ اور شناختی کارڈ برآمد کر کے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک منتقل کر دیا گیا ہے ۔
