عوام سے کیے گئے وعدے پورے کیے جائینگے، شمشیر اسلم خان

عوام سے کیے گئے وعدے پورے کیے جائینگے، شمشیر اسلم خان

سوئی گیس اور بجلی جیسی بنیادی سہولیات کا حصول ہر شہری کا حق بنتا ہے اور پی ٹی آئی اسی منشور کے زریعے اقتدار میں آئی ہے، فرزند ملک امین اسلم خان

حسن ابدال(ڈیلی اٹک نیوز)عوام سے کیے گئے تمام وعدے پورے کیے جائیں گے۔ سوئی گیس اور بجلی جیسی بنیادی سہولیات کا حصول ہر شہری کا حق بنتا ہے اور پی ٹی آئی اسی منشور کے زریعے اقتدار میں آئی ہے۔عوام حوصلہ رکھیں تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے جس میں عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کیے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء مشیر ماحولیات ملک امین اسلم خان کے صاحبزادے ملک شمشیر اسلم خان نے حسن ابدال میں محلہ اسلام پورہ کی آبادی کو سوئی گیس فراہمی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ان کے ہمراہ کوارڈینیٹرڈاکٹر ملک خرم حیات و دیگر شریک تھے ۔۔سفیر خان۔ چن زیب ۔ملک اختر خان ۔جوہر سلطان سمیت دیگر پارٹی رہنماء بھی موجود تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ محلہ اسلام پورہ عیدگاہ والی آبادی اس جدید دور میں بھی سوئی گیس جیسی بنیادی سہولت سے محروم تھے جس کی تمام ذمہ داری سابقہ حکمرانوں پر عائد ہوتی ہے جنہوں نے ووٹ لینے کے بعد عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے اپنی جیبیں بھرنے پر محنت کی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو عوام نے مسائل کے حل کے لیے ووٹ دیا اور آج ہم فخر سے کہہ سکتے ہیں کہ ہم الیکشن میں کیے گئے اپنے وعدوں کی تکمیل کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ وسائل کی کمی کے باوجود عوام کی خدمت کرنا ہم اپنا فرض سمجھتے ہیں

 

 یہی وجہ ہے کہ 22سو فٹ پائپ لائن کا افتتاح کیا جا رہا ہے جس سے ایک بڑی آبادی کو سوئی گیس کی سہولت میسر آ سکے گی۔انہوں نے کہا کہ معاشی بحران سابقہ حکمرانوں کی عیاشیوں اور غلط پالیسیوں کے باعث سامنے آیا ہے مگر پاکستان کے عوام کے تعاون اور معاشی ٹیم کی بہتر کارکردگی کی بدولت آج پاکستان بہتری کی جانب گامزن ہے اور آنے والے وقت میں یہاں کے عوام کی زندگیوں میں خوشحالی آ ئے گی جس کا خواب عمران خان اور ان کی ٹیم نے دیکھا تھااور جس کے لیے ایک طویل جدوجہد کی گئی۔اس موقع پر اہل علاقہ نے ملک امین اسلم اور ان کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیااور پی ٹی آئی کی جانب سے علاقے میں کرائے جانے والے ترقیاتی کاموں پر اطمیان کا اظہار کیا۔