حکومت کیخلاف سازش کرنیوالوں کو بے نقاب کیا جائیگا، قاضی احمد اکبر

حکومت کیخلاف سازش کرنیوالوں کو بے نقاب کیا جائیگا، قاضی احمد اکبر

حضرو(ڈیلی اٹک نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے سابق ضلعی صدر قاضی احمد اکبر نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے۔

 اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ کر کے حکومت کے خلاف سازشیں کرنے والوں کو بے نقاب کیا جائے گا حکومت عوام کی سہولیات کو مد نظر رکھتے ہو ئے زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے15ارب روپے کی سبڈی سے عوام کی مشکلات دور ہونگی  ان خیالات کا اظہار انہوں نے حضرو میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا قاضی احمد اکبر نے کہا کہ جب سے تحریک انصاف کی حکومت اقتدار میں آئی ہے احتساب کا عمل شروع ہوتے ہی حکومت کے خلاف ہر طرح کی سازشوں کا سلسلہ شروع کیا گیا اب وقت آگیا ہے کہ ان تمام سازشوں کو بے نقاب کیا جائے

 

 وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب خود بھی اشیاء نوش کی قیمتوں سے پریشان ہیں اب حکومتوں نے ایسے عناصر کے خلاف کریک ڈائون کا فیصلہ کیا ہے جو نہ صرف عوام پر زیادتی کر رہے ہیں بلکہ حکومت کی بدنامی کا باعث بھی بن رہی ہے انہوںنے کہا کہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کریگی اس کے خلاف کی جانیوالی تمام سازشیں ناکامی سے دو چار ہو نگی ۔