اٹک،21 مشتبہ مریضوں میں سے صرف ایک خاتون کا رزلٹ مثبت آیا،ڈاکٹر آصف نیازی

اٹک،21 مشتبہ مریضوں میں سے صرف ایک خاتون کا رزلٹ مثبت آیا،ڈاکٹر آصف نیازی

اٹک ( ڈیلی اٹک نیوز) اٹک میں کرونا وائرس کے سلسلہ میں صورتحال انتہائی تسلی بخش ہے 21 مشتبہ افراد میں سے صرف ایک خاتون کا رزلٹ مثبت آیا ہے ۔

تاہم ان کی صحت بھی تیزی سے بہتری کی جانب گامزن ہے 18 افراد کے رزلٹ منفی آ چکے ہیں جبکہ 2 مشتبہ افراد کے رزلٹ آنا باقی ہیں یہ بات انچارج ضلعی کنٹرول روم برائے کرونا وائرس اٹک ڈاکٹر آصف نیازی نے ایک ملاقات کے دوران بتائی انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر کی قیادت میں محکمہ صحت ، پولیس ، بلدیاتی اداروں اور دیگر سرکاری محکموں کی دن رات کاوشوں ، تاجروں اور شہریوں کے تعاون سے صورتحال اٹک میں خوش آئند ہے حکومتی ہدایات کے مطابق سختی سے تمام باتوں پر عمل کیا جا رہا ہے جہاں سے بھی اطلاعات موصول ہوتی ہیں وہاں سکریننگ اور تمام ہدایات پر عمل کیا جاتا ہے اور باہر سے آنے والے 1668 افراد کی سکریننگ کر لی گئی ہے اور ان 21 مریضوں کے ساتھ جن لوگوں کا تعلق تھا ان کے ساتھ والے تقریباً 500 افراد کی سکریننگ کا کام مکمل کر لیا گیا ہے 2100 سے

 

زائد افراد کی سکریننگ کا کام مکمل کر لیا گیا ہے ان میں صرف 21 مشتبہ مریض تھے 18 کے رزلٹ منفی آنے پر انہیں گھروں کو جانے کی اجازت دے دی گئی ہے مشتبہ مریضوں میں سے صرف 2 مریض جن میں سے ایک حسن ابدال اور دوسرا پنڈی گھیب میں زیر علاج ہے جن کے رزلٹ آنا باقی ہیں اور جس مریضہ کا رزلٹ مثبت آیا ہے وہ اسفندیار بخاری ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک میں داخل ہے 31 مارچ کو ان کا سیمپل دوبارہ بھیجا جائے گا ان کی حالت اس وقت تسلی بخش ہے حکومتی ہدایات کے مطابق جس مریض کا رزلٹ مثبت آ جاتا ہے اس کو داخل کرنے کے ساتویں روز ان کا دوبارہ سیمپل بھیجا جاتا ہے اور اگر یہ منفی آ جاتا ہے تو یہ 48 گھنٹے بعد دوبارہ سیمپل بھیجا جاتا ہے اور یہ رزلٹ بھی منفی آنے پر انہیں صحت یاب قرار دے کر انہیں بھی گھر بھیج دیا جاتا ہے ۔