پنڈی گھیب پولیس کی کارروائی، 4 قمار باز رنگے ہاتھوں گرفتار

پنڈی گھیب پولیس کی کارروائی، 4 قمار باز رنگے ہاتھوں گرفتار

پنڈی گھیب(ڈیلی اٹک نیوز ) پنڈی گھیب پولیس کی کروائی ، 4 قمار باز رنگے ہاتھوں گرفتار  

قماربازوں سے ہزاروں روپے کی نقدی 3 موبائل فون اور 3 موٹر سائیکل برآمد جبکہ تین قمار باز فرار ہونے میں کامیاب  تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی پنڈی گھیب ملک تفسیر حسین اور ایس ایچ او ملک محمد نواز کی ہدایت پر انچارج سٹی پولیس پنڈی گھیب سب انسپکٹر ثاقب محمود نے اپنے عملہ کے ہمراہ موضع پرانہ یونین کونسل اخلاص میں مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مار کر درختوں کے چھنڈ میں قماربازی میں مصروف 6 قمار بازوں کو گرفتار

 

 جبکہ 3 قمارباز موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے قماربازوں کے قبضہ سے داءو پر لگی رقم پڑ 11 ہزاز 880 روپے ، 3 موٹر سائیکل مالیتی 95 ہزار روپے ، 3 موبائل مالیتی 21 ہزار 800 روپے برآمد کر کے ملزمان کے خلاف قماربازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا اس موقع پر ڈی ایس پی ملک تفسیر حسین نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں اور قمار بازوں کے خلاف قانون کا گھیرا تنگ ہو چکا ہے

 

ایسے جرائم پیشہ افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں انشا اللہ بہت جلد علاقہ سے تمام جرائم کا خاتمہ کریں گے ۔