اٹک پولیس کا جمعۃ الوداع عید الفطر کا سیکورٹی پلان جاری

فتح جنگ( ڈیلی اٹک نیوز ) اٹک پولیس نے جمعۃ الوداع عید الفطر کا سیکورٹی پلان جاری کر دیا ، پولیس افسران اور ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں
عید الفطر تک ضلع بھر میں 24 ;223; 7 پولیس پٹرولنگ کا مربوط نظام ترتیب دے دیا گیا تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اٹک نے جمعۃ الوداع اور عید الفطر کے لئے سیکورٹی کا فول پروف پلان جاری کر دیا ہے جس کے مطابق ضلع کی 352 مساجد اور امام بارگاہوں میں 6 ڈی ایس پیز ، 14 تھانوں کے ایس ایچ اوز ، 61 تھانیدار ، 423کانسٹیبلز ، ایلیٹ فورس کے 17 اہلکار اور رضاکاروں سمیت 866 اہلکار سیکورٹی ڈیوٹی کے فراءض سر انجام دیں گے ان ایام میں پولیس افسران اور ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں ڈی پی او نے حکم دیا ہے کہ جمعۃ الوداع اور عید الفطر کے ایام میں ضلع کی تمام سڑکات پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا گشت اور اہم داخلی اور خارجی راستوں پر سنیپ چیکنگ جاری رہے گی ۔
جمعۃ الوداع اور عید الفطر کے موقع پر حکومت کی جانب جو ایس او پیز جاری کئے گئے ہیں ان پر من و عن عمل کیا جائے گا سیکورٹی کے حوالے سے محکمہ داخلہ کی ہدایات عملدر آمد کے حوالے سے زیرو ٹالرینس پالیسی ہو گی جن باتوں سے محکمہ داخلہ نے منع کیا ہو گا ان سے ہر کسی کو رکنا ہو گا آج سے عید الفطر تک سیکورٹی کے معاملات کے حوالے سے نہ خود چین سے بیٹھوں گا اور نہ کسی ماتحت کو بیٹھنے دوں گا
ہماری سب سے بڑی عبادت یہی ہے کہ ہم عوام کو قانون کے دائرے میں اجتماعی عبادات کی بجا آوری میں ایسا ماحول مہیا کریں جس سے قانون کی بالادستی ثابت ہو میں خود بھی ضلع بھر میں گشت کروں گا جبکہ پولیس اور قانون نافذ کرنے و الے اداروں کا فلیگ مارچ بھی کیا جائے گا ۔
