ضلع اٹک میں مزید11 کورونا کے مثبت کیس رپورٹ،مجموعی تعداد466 ہو گئی

اٹک(ڈیلی اٹک نیوز) انچارج ضلعی کنٹرول روم برائے کورونا وائرس ڈاکٹر آصف نیازی کے مطابق ضلع اٹک میں کو رونا وائرس کے مثبت کیسز کی تعدا د 466 ہوگئی ہے۔
جب کہ ضلع اٹک میں 16افراد فوت ہو ئے اور298 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور 10افراد زیر علاج ہیں۔ گھروں میں152افرادقر نطینہ میں ہیں۔31 افراد کو ان کے آبائی اضلاع روانہ کر دیا گیا ہے۔7189 افراد کی سکریننگ کی گئی۔ 3608 افراد میں کورونا وائرس کا شبہ ہے2847 افراد کے کورونا وائر س ٹیسٹ منفی آئے ہیں اور295 افراد کی رپورٹس کا انتظار ہے۔
زیر علاج اور قر نطینہ میں موجود افراد کی مجموعی صحت بہتر ہے۔ گورنمنٹ اسفند یار بخاری ہسپتال میں کورونا کے02مشتبہ مر یض داخل ہیں جن میں 01کی حالت بہتر اور 01 کی حالت تشویش ناک ہے۔ کوورناوائرس کے 48 کنفرم اور مشتبہ مر یضوں کے فوت ہونے پر محفوظ تد فین کی گئی ہے۔
اموات کے حوالے سے رپورٹ کے مطابق 466 مثبت کیسز میں سے 16 اور ہسپتالوں سے باہر 32 کنفرم افرادفوت ہوئے۔ڈاکٹر آصف نیازی نے کہا کہ عوام موجودہ حالات میں گھروں میں رہیں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کر یں۔
