شجر کاری مہم کا افتتاح،ضلع بھر میں لاکھوں پودے لگائے جائینگے،سید خاور عباس بخاری

شجر کاری مہم کا افتتاح،ضلع بھر میں لاکھوں پودے لگائے جائینگے،سید خاور عباس بخاری

اٹک (ڈیلی اٹک نیوز) راہنما تحر یک انصاف سید خاور عباس بخاری نے اسسٹنٹ کمشنر اٹک جنت حسین نیکو کارہ کے ہمراہ ٹیکنیکل کالج اٹک میں پودا لگا کر مون سون شجر کاری مہم کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر بات کر تے ہوئے مہمانان خصوصی نے کہا کہ کلین اینڈ گر ین اٹک کے تحت مون سون شجر کاری مہم میں ضلع بھر میں لاکھوں پودے لگائے جائیں گے

 اور اٹک کو سر سبز و شاداب کیا جائے گا۔انہوں نے اٹک کے عوام سے اپیل کی کہ وہ محکمہ جنگلات کے ساتھ مل

 

 

 کر ضلع بھر میں درخت لگائیں تاکہ ماحول کو صاف اور خوشگوار بنایا جائے۔