چین میں روبوٹس نے ٹریفک پولیس کی ذمہ داریاں سنبھال لیں

دور جدید میں روبوٹس کا استعمال کئی شعبوں میں بیحد عام ہوگیا ہے اور روبوٹس نے جہاں انسانوں کے بہت سے کام اپنے سر لے لیے ہیں وہیں چین میں روبوٹس نے ٹریفک پولیس اہلکاروں کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

چین میں ٹریفک پولیس کی جانب سے پیٹرول روبوٹس متعارف کروائے گئے جو نہ صرف ٹریفک پولیس آفیسرز کے فرائض انجام دیں گے بلکہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے سمیت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیورز پر نظر بھی رکھیں گے۔

چین کی ہائی وے پر نصب کئے گئے ان روبوٹس میں ایک کیمرہ لگا ہوا ہے جس میں ریکارڈ ہونے والی معلومات موبائل ایپ کے ذریعے پولیس اہلکار کو موصول ہوں گی اور یوں وہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیور کو روکا جا سکے گا۔