جنوبی باغ،اندھیرنگری چوپٹ راج لینڈ مافیا نے غریبوں کی زندگی اجیران کر دی

 جنوبی باغ(پرویز مغل سے)اندھیر نگری چوپٹ راج لینڈ مافیا نے زندگی اجیرن کر دی جعلی اشٹام پیپر کے زریعے جعلساز گرو دوسروں کی ملکیتی زمینیں اپنی ظاہر کر کے فروخت کرنے گا جعلساز گرو اور لینڈ مافیا نے دھمکیوں اور نوٹس کے زریعے ہمیں زہنی طور پر پورے خاندان کو ٹارچر کرنا شروع کردیا جبکہ ہمارے کرایہ داروں کو بھی دکانیں خالی کرنے کی دھمکی دے دی لینڈ مافیا نے قانون اپنے ہاتھ میں لے رکھا ہے ان سے پونچنے والا کوئی نہیں کیا اس ملک میں غریب کو رہنے کا کوئی حق نہیں یہ زمین ہمارے باب داد کے دور سے تقریبا ڈیڈھ سوسال سے ہمارے پاس موجود ہے وزیر اعظم آزاد کشمیر ،چیف سیکرٹری،آئی جی پولیس،وزیر مال،ڈی آئی جی،اور ڈپٹی کمشنر نوٹس لیں اور جعلسازوں اور قبضہ مافیا کے ظلم سے بچایا جائے ان خیالات کا اظہار امامیہ کالونی اور محلہ خواجگان کے رہائشیوں محمد منشاد،محمد رشید خان،محمد خورشید خان،محمد مشتاق خان ولد سلیمان خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ محمد فاضل،محمد علی،کوثر پروین،حبیب جان،قیوم،گلزار،ایوب وغیرہ یہ لوگ قبضہ مافیا کے ساتھ ملکر ہماری زمین پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں اور ہمیں گھروں سے نک جانے کی دھمکی دیتے ہیں یہ نوسر باز گروپ لینڈ مافیا سے ملکر ہمارے زمین بیچنا چاہتے ہیں اور ساتھ ہماری دکانیں بھی جبری خالی کروانا چاہتے ہیں ان عناصر نے باغ میں اپنا قانون راج کر رکھا ہے اگر ہمیں ان لوگوں سے کوئی جانی ومالی نقصان ہوا تو اس کی تمام تر زمہ داری لینڈ مافیا اورمقامی انتظامیہ پر عائد ہوگی ہم غریب لوگ ہیں ساری زندگی محنت مزدوری کر کے اپنے بچوں کے لیے چھت فراہم کیا وہ بھی یہ ظالم لوگ ہم سے چھیننا چاہتے ہیں ہمیں انصاف فراہم کیا جائے اور حکام بالا فوری نوٹس لیں ۔(فوٹو میل ہیں)