آصف زرداری نوازشریف کا فون بھی نہیں سنتے:خواجہ آصف کا اعتراف

اسلام آباد(اے بی سی نیوز)وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف نے اعتراف کیا ہے آصف زرداری نوازشریف کا فون تک نہیں سنتے اورمیں بھی سابق وزیراعظم نواز شریف اور پاکستان پیپلز پارٹی  کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے درمیان رابطہ کرانے میں ناکام رہا ہوں۔خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پانچ سات دن تک انہوں نے فون کیے اور پیغامات بھی چھوڑے تاہم زرداری صاحب نے کوئی جواب نہ دیا۔انٹرویو کے دوران انہوں نے رہنما پیپلز پارٹی کی ممکنہ ناراضی کا امکان تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ شاید آصف زرداری کی کچھ شکایات جائز ہوں، ان پر بات ہوسکتی ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ زرداری رابطوں والے آدمی ہیں، مگر اس بار رابطے نہ کرنے کا آپشن لے لیا ہے۔