میرپور میں تمام تاجروں پر مزید ٹیکس لگانے کا فیصلہ،تجاویز طلب

میرپور(وقاص صدیق سے)میرپوریوں کو منگلا ڈیم کے لیئے قربانیاں دینے کا صلہ ،حکومت نے تحتہ مشق بنا لیا،پورے آزاد کشمیر میں جو ٹیکس نافذ نہ ہوئے وہ میرپوریوں پر لگا دیئے گئے ۔میرپور سے منتحب ایم ایل اے چوہدری سعید وزارت کے مزے لوٹنے میں مصروف ،ضلع کونسل میرپور نے مزید ٹیکس لگانے کے لیئے تجاویز کے لیئے اشتہار جاری کر دیا ،شہریوں نے حکومت کے میرپور دشمنی رویئے پر سحت احتجا ج کی تیاریو ں کا سلسلہ شروع کر دیا ،تفصیلات کے مطابق حکومت نے میرپور میں قائم تمام کاروبار پر مزید ٹیکس لگانے کا فیصلہ کر لیا ،اس سلسلے میں حکومت نے تجا ویز کے لیئے اشتہار بھی ضلع کو نسل میرپور کی طرف سے جاری کر دیا ،میرپور میں قائم اسکولز،انڈسٹریز،فیکٹریوں ،کرنسی ایکسچینج،ہوٹلز،ویلڈنگ شاپس،پرائیویٹ ہوسپٹلز،پٹرول پمپز،بھٹہ حشت،فرنیچر شاپس،بیوٹی پارلرز،سروس اسٹیشن و دیگر تمام کاروبارز پر کئی سو گنااضافہ کے سلسلے میں پہلے مرحلہ میں تجاویز مانگ لی ،مزید ٹیکس لگانے کی تیا ریوں پر حکومت کے حلاف زبردست احتجا جی تیا ریوں کا سلسلہ شہریوں نے شروع کر دیا ،تاجروں ،سیاسی کارکنوں ،وکلا ،اور صحا فیوں نے حکو مت کے اس رویئے کے حلاف سر جو ڑ لیئے ۔جلد سحت عوامی رد عمل دینے کی تیاری،اس سے قبل بھی میرپور میں پراپڑٹی ٹیکس لگایا گیا جو پورے آزاد کشمیر میں کسی دوسرے ضلع میں نہیں لگایا گیا۔