ہٹیاں بالا،بھمبر ،ٹریفک حادثات 2خواتین سمیت 4افراد جاں بحق،4شدید زخمی

ہٹیاں بالا، بھمبر(نمائندگان کشمیر ٹوڈے) نین سکھ سے ہٹیاں بالا آنے والی بد قسمت کار مراڈی ناڑا کے مقام پر گہری کھائی میں جا گری دو خواتین سمیت تین جاں بحق چار افراد زخمی ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز بدقسمت کار نمبر 3776گائوں نین سکھ سے ہٹیاں بالا آرہی تھی کہ مراڈی ناڑا کے مقام پر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجہ میں دو خواتین تعظیم اختر،فاطمہ بی بی اور محمد فاضل جاں بحق ہو گئے جبکہ ڈرائیور سمیت چار افراد زخمی ہو گئے جن میں محمد کاشف ،محمد ریاض،محمد خورشید اور فیاض قاضی شامل ہیں حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او سٹی ہٹیاں بالا راجہ عنصر سجاد ،افسر مال منور چغتائی ،نائب تحصیلدارسیلم گیلانی سمیت لوگوں کی بڑی تعداد موقعہ پر پہنچ گئی جنہوں نے جاں بحق اور زخمی ہو نے والے افراد کو گہری کھائی سے نکالا جاں بحق افراد می میتوں کو ان کے گھروں اور زخمی ہو نے والے افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہٹیاں بالا پہنچایا گیا جہاں پر ان کا علاج جاری ہے حادثہ کے باعث پورے علاقہ کی فضا سوگوار ہے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان ،پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے نائب صدر صاحبزادہ اشفاق ظفر اور دیگر نے کار حادثہ پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی صحت یابی کی دعا کی ہے دریں اثناء کار حادثہ میں جاں بحق افراد کی نماز جنازہ بدھ کے روز ان کے آبائی علاقوں میں ادا کر نے کے بعد انھیں سپرد خاک کر دیا گیابھمبر سے بیورورپورٹ کے مطابق بھمبر میر پور روڈ پو ٹھی کے مقام پر ہائی ایس اور مو ٹر سا ئیکل میں ٹکر ،مو ٹر سا ئیکل سوار قاری عبد الشکور موقع پر جا ں بحق ،پو لیس نے واقعہ کی رپو رٹ درج کر لی لا ش پو سٹ مارٹم کے بعد ورثا ء کے حوالے تفصیلا ت کے مطا بق گزشتہ شام کو بھمبر میر پور روڈ پو ٹھی کے مقام پر آمنے سامنے سے آنیوالی ہا ئی ایس اورمو ٹر سا ئیکل آپس میں ٹکر ا گئے ہا ئی ایس میر پور سے بھمبر آرہی تھی جبکہ مو ٹرسا ئیکل سوار قاری عبدالشکور بھمبر سے اپنے گھر پو ٹھی جا رہے تھے کہ وین کی ٹکر لگنے سے قاری عبد الشکور سا کن پو ٹھی موقعہ پر جا ں بحق ہو گئے پو لیس نے واقعہ کی رپو رٹ در ج کر لی جبکہ جاں بحق ہو نیوالے کی لاش پو سٹ مارٹم کے بعد ورثا ء کے حوالے کردی گئی جبکہ حادثہ میں جا ں بحق ہو نیوالے قاری عبد الشکور کو نمازجنازہ کے بعد انکے آبائی قبر ستا ن پو ٹھی را جگان میں سپر د خا ک کر دیا گیا ۔