دھیرکوٹ میں مہنگائی کا جن بے قابو،شہری لٹنے پر مجبور ،انتظامیہ چپ
دھیرکوٹ (راجہ انعام الحق خان)دھیرکوٹ اور اس کے گردونواح میں مہنگائی کاجن بے قابو، دکانداروں نے من مانے ریٹس مقرر کررکھے ہیں، غیرمعیاری اشیاء کی فروخت بھی دھڑلے سے جاری، ہردکاندار کے اپنے اپنے ریٹس مقرر ،غریب عوام کاکوئی پرسان حال نہیں، چیک اینڈ بیلنس کا سسٹم نہ ہونے کے باعث عوام کو دونوں سے لوٹا جانے لگا، تاجروںنے غیررجسٹرڈ کمپینوں کی اشیاء سستے داموں لیکر مہنگے داموں فروخت کرنے سلسلہ بھی جاری ہے۔ اشیاء پر کوئی ایکسپائر ی تاریخ نہ ہونے کی وجہ سے سادہ لوح اور غریب پریشان، انتظامیہ دھیرکوٹ اور اس کے گردونواح چمن کوٹ، چڑالہ، ہل منہاسہ، غازی آباد میں جاری اس سارے سلسلے کو روکنے میں کوئی اقدامات نہیں اٹھارہی ہے اور بے یارومددگارہیں، عوامی حلقوںنے اس سلسلے کو قابوکرنے کا پرزورمطالبہ کیاہے اورانتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ دھیرکوٹ بازارسمیت تمام بازاروں میں ہفتے میں ایک مرتبہ وزٹ کرکے ،چیک اینڈبیلنس رکھے اور ناقص ،غیرمعیاری اور غیررجسٹرڈ اشیاء کی فروخت کو لگام دے، ہوٹلوں ،بیکریوں ،کیفے ،پکوڑوں سموسوں کی شاپس پر کڑی نظررکھے ۔
