Wed
22
Apr
2026
برنالہ ( تحصیل رپورٹر) پسماندہ علاقوں بالخصوص تحصیل برنالہ ازاد کشمیر میں غربت ،بے روزگاری ہمیشہ سے ایک مسئلہ رہا ہے جسکی وجہ سے کم سن نوجوان اچھے مستقبل کی امید میں ایران ،یونان ، ترکی ، یورپی ممالک جانے کی کوشش میں غیر قانونی انسانی سمگلروں ،ایجنٹوں کے ہاتھوںسنہرے خوابوں کے ذریعے سادہ لوح عوام آہنی شکنجے میں جکڑے جاتے ہیں اور پھر آخر کار زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں ،انتظامیہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی لاپرواہی یا بے بسی تاحال موت کے سوداگروں انسانی سمگلروں کا غیر قانونی دھندہ بند نہ ہو سکا گذشتہ ماہ تحصیل برنالہ کے تین کم سن نوجوانوں کی نعشیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا لیکن اسکے باوجود متعدد نوجوان انسانی سمگلروں ایجنٹوں کیخلاف شکایات لیے در بدر پھرتے دکھائی دیتے ہیں کوئی
پرسان حال نہیں ہے۔
