ن لیگ نواز شریف کی زیر قیادت ناقابل شکست قوت بن چکی ہے، راجہ عبدالحکیم

باغ ( نمائندہ کشمیرٹوڈے)پاکستان مسلم لیگ ن حلقہ وسطی باغ کے صدرر و چیئر مین ورکنگ کمیٹی حاجی راجہ عبدالحکیم ، سیکرٹری جنرل راجہ محمد ہارون ، سردار حبیب خان ، سردار خورشید حمید ، راجہ طاہر عباس ، اور دیگر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم ازاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کا نام تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا ، فتنہ مرزائیت کو ختم کرنے والے وزیر اعظم اور ان کی کابینہ کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں ، ایکٹ 1974ء کی ترمیمات ناگزیر ہیں اور اس میں وزیر اعظم کی کا وشوں کو عوامی حلقوں میں پسند کیا جا رہا ہے ، کشمیر کونسل کے اختیارات میں ازاد کشمیر کی حکومت اور کابینہ کو اعتماد میں لے کر منصوبہ جات مکمل کیے جائیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ راجہ مشتاق منہاس ایک فکر اور سوچ کا نام ہے ، باغ کے عوام شرافت اور ایمانداری کو بہت پسند کرتے ہیں ، گذشتہ الیکشن میں یہی وجہ ہے کہ انہیں حلقہ کے عوام نے 26ہزار ووٹوں سے منتخب کیا تھا اور آئندہ جس طریقہ سے وزیر موصوف نے تعمیر و ترقی کا اغاز کر رکھا ہے ، گذشتہ 50سال کے ریکارڈ ٹوٹ رہے ہیں ، اور انشاء اللہ العزیز ائندہ حلقہ سے40ہزار ووٹ کی لیڈ سے دوبارہ منتخب ہونے کا قوی امکانات موجود ہیں ، انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان کے اندر2018ء کے الیکشن فیئر اور غیر جانبدار ہوئے تو پاکستان مسلم لیگ ن پاکستان کے چاروں صوبوں میں میاں محمد نواز شریف کا ساتھ دے کر انہیں کامیاب کروائے گی ، پاکستان کے عوام اب بھی میاں نواز شریف کو اپنا رہنماء اور نمائندہ سمجھتے ہیں ، پاکستان پیپلز پارٹی کا حشر زرداری لوگوں نے تباہ کر کے رکھ دیا ہے ، اور پی ٹی آئی گلی ڈنڈے کی جماعت ہے بد اخلاقی اور بد تہذیبی نے نئی نسل کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا جس کے ذمہ دار عمران خان ہیں پاکستان کے عوام با شعور ہیں اور 2018کے الیکشن میں انشاء اللہ پرویز مشرف ، زرداری ، عمران خان ، الطاف حسین اور طاہر القادری کو ٹولے کو اپنے انجام تک پہنچائیں گے ۔ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے عوام مسلم لیگ کو انشاء اللہ ناقابل تسخیر قوت بنائیں گے۔