جموں: 8سال کی بچی سے زیادتی اور قتل کرنیوالے فوجی افسرکی رہائی کیلئے ہندئوں کا مظاہرہ
جموں(کے پی آئی) انتہا پسند ہندووں نے کٹھوعہ میں آٹھ سالہ کمسن بچی آصفہ بانو کے قتل اور عصمت دری میں ملوث ہندو پولیس افسر کی رہائی کے لیے مظاہرہ کیا ہے ۔ سپیشل پولیس آفیسر (ایس پی او) دیپک کھجوریہ کی رہائی کے حق میں ہیرا نگر کے سینکڑوں لوگوں بشمول خواتین نے گگوال سے سب ضلع مجسٹریٹ ہیرا نگر کے دفتر تک احتجاجی جلوس نکالا۔ حیران کن بات یہ ہے کہ کمسن بچی کی عصمت دری اور قتل کے ملزم کے حق میں نکلنے والے اس احتجاجی مارچ کے شرکا نے اپنے ہاتھوں میں ترنگے اٹھا رکھے تھے اور ریاستی پولیس کے اہلکار احتجاجیوں کے ساتھ قدم سے قدم ملاکر چلتے ہوئے نظر آئے۔ یہ احتجاجی مارچ ہندو ایکتا منچ نامی تنظیم کے بینر تلے منظم کیا گیا تھا۔ ملزم ایس پی او کے حق میں احتجاجی مارچ کی قیادت ایک بی جے پی لیڈر کررہا تھا۔۔واضح رہے کہ جموں وکشمیر کرائم برانچ پولیس کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم نے 9 فروری کو گوجر بکروال طبقہ سے تعلق رکھنے والی آٹھ سالہ کمسن بچی آصفہ بانو کے قتل اور عصمت دری واقعہ کے کلیدی ملزم ایس پی او دیپک کھجوریہ کو گرفتار کرکے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا
