نانگی ہائوس کے دروازے بلا تخصیص سب کیلئے کھلے ہیں،چودھری اشرف

میرپور(  بیورورپورٹ ) سابق معاون خصوصی وزیراعظم ازادکشمیرچودھری محمد اشرف کے اعزاز میں موہڑہ دولو کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت چودھری مطلوب حنیف کی طرف سے استقبالیہ تقریب کا انعقاد ۔ چودھری محمد اشرف ہمارے دلوں کی دھڑکن ہیں،مرنا جینا ان کے ساتھ ہے ۔بحثیت چیئر مین  بلدیہ و میئر انہوں نے تاریخ ساز کام کروائے ، غریب لوگوں کو فری پلاٹ تقسیم کیے گئے جن کو لوگ آج بھی یاد کرتے ہیں۔میزبان تقریب چودھری محمد مطلوب حنیف کاسابق معاون خصوصی کی تقریب آمد پر اظہار خیال ۔ سابق معاون خصوصی چودھری محمد اشرف نے استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے میرپور کے لوگوں نے بہت پیار دیا ہے۔ میں نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں۔ سیاست میں اتار چڑھائو لگا رہتا ہے ۔نانگی ہائوس کے دروازے بلا تخصیص سب کے لیے کھلے ہیں۔انہوں نے کہا چودھری مطلوب نے جس پیار و محبت کا اظہار کیا ہے وہ میرے لیے قیمتی سرمایہ ہے، موہڑہ دولو میرا دوسرا گھر ہے۔چودھری محمد اشرف نے کہا موجودہ آزاد کشمیر کی حکومت کی کارکردگی مایوس کن ہے۔ میرپور حلقہ میں ابھی تک کوئی میگا پراجیکٹ نہیں دیا گیا۔ میرپور کو تعمیر و ترقی کے حوالے سے دانستہ نظر انداز کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا اہلیان میرپور کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں حکومت ان قربانیوں کا ادراک کرتے ہوئے میرپور کے سرکاری اداروں میں میرپور حلقہ کے پڑھے لکھے نوجوانوں کو میرٹ پر نوکریاں دے کسی دوسرے حلقہ سے میرپورکی جانے والی تقرریاں قبول نہیں ۔انہوں نے کہا ہم حالات کا جائزہ لے رہے ہیں  اور اہلیان میرپور کے حقوق پر کوئی کمپرومائز نہیں کرئینگے۔اس موقعہ پر سابق ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن میرپور خواجہ ساجد پہلوان، چودھری بشیر،چودھری ظفر، قاری اعجاز احمد،چودھری ارشد، چودھری وقاص اشرف ایڈووکیٹ،بشارت بھٹی، چودھری حاجی غلام رسول، چودھری عمر اکرم کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے۔