عالمی یوم خواتین پر پیپلز پارٹی کی ریاست گیر ریلیاں،مظاہرے،خواتین کو بااختیار بنانا ہمارا ایجنڈا ہے،لطیف اکبر

مظفرآباد،میرپور،راولاکوٹ،باغ(نمائندگان کشمیرٹوڈے)پوری دنیا 'پاکستان سمیت آزادکشمیر بھر میں ''خواتین کا عالمی دن ''بھرپور اندازسے منایا گیا ۔ ریاست بھر میں تقاریب سمینارز کا انعقاد' دارالحکومت مظفرآباد میں پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر شعبہ خواتین کے زیراہتمام مقبوضہ کشمیر کی بہادر غیورخواتین کے نام سے '' بینظیر کاررواں قومی خواتین کنونشن'' منعقد کیاگیا ۔صدر پی پی پی چوہدری لطیف اکبر 'شاہین کوثر ڈار بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے ' صدارت سابق ضلعی صدر شگفتہ نورین کاظمی نے کی ۔کنونشن میں تمام جماعتوں 'تمام شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی خواتین کی بھرپورانداز میںشرکت کی۔ محترمہ بینظیر بھٹو' متحرمہ نصرت بھٹو' محترمہ فاطمہ جناح سمیت دیگر خواتین قیادت کی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیاگیا۔ مختلف شعبوں کی خواتین کو نمایاں خدمات پر'' بینظیر بٹھوشہیدایوارڈز''اور سرٹیفکیٹس بھی دئیے گئے۔ ریلی بھی نکالی گئی ۔تقریب سے چوہدری لطیف اکبر ' شگفتہ نورین کاظمی 'سردار جاوید ایوب 'شاہین کوثر ڈار 'محمد حنیف اعوان 'محترمہ گلزارفاطمہ' سردار مبارک حیدر'شوکت جاوید میر'پروفیسر تقدیس گیلانی ' مسز تنویر لطیف ' محترمہ ریحانہ کوثر' سمیعہ ساجد' نصرت شہنازدرانی ' بلقیس شید منہاس ایڈوکیٹ 'سائر ہ چشتی 'فوزیہ حبیب' شبنم صداقت اعوان'نسیم میر' سونیا ریاست 'شیخ اظہر سمیت دیگر نے خطاب کیا۔ مہمان خصوصی پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیرکے صدر چوہدری لطیف اکبر نے کہاکہ خواتین کے عالمی دن کے موقع پرچیئرمین بلاول بھٹوزرداری کی ہدایت پر  پاکستان ' آزادکشمیر سمیت دنیا بھر میں تقاریب منعقد کی گئی ہیں ۔ خواتین کے عالمی دن کو صرف ایک جماعت تک محدود نہیں کیا ۔ ہم نے میزبانی کی ہے۔ تمام جماعتوں اور شعبہ جات کی خواتین نے شرکت کی ہے۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر چپ نہیں بیٹھ سکتے ۔شام میں مردوخواتین پر مظالم کے پہاڑ توڑ ے جارہے ہیں۔ اس پار ہماری کشمیر ی بہنیں جو جدوجہد میں مصروف ہیں ہم ان کیساتھ ہیں اور ان کو سلام پیش کرتے ہیں۔ہمیں مقصد کا پتہ ہونا چاہیے ۔ کام کرنے کیلئے مٹی کیساتھ مٹی بن کر چلنا پڑتا ہے۔ انسان کپڑ ے اچھے پہننے سے بڑا نہیں بن جاتا ۔پی پی حکومت کو روزانہ ختم کرنے کیلئے باتیں کی جاتی رہیں لیکن اس نے مدت پوری کی ۔ ذوالفقار علی بھٹوشہید 'بینظیر بھٹو شہید کو عوام کے حقوق کی بات کرنے پر ٹارگٹ کیا گیا۔ ہماری پارٹی میں طلبہ تنظیموں کی صدارت بھی خواتین کی دی گئی ہے ۔ جو سیاستدان مفادات کیلئے اقتدار میں آتے ہیں ان کو غریب عوام سے کوئی سروکار نہیں ہوتا ۔ ہم نے خوارتین کو میرٹ پر اسمبلی میںلایا اور میرٹ پر جماعتی عہدے دئیے۔ ہم نے معاشرے کو بدلنا ہے۔ ہمارے دو ر میں کشمیر بینک کی دو خواتین برانچز قائم کیں۔ خواتین کو مل کر اپنے حقوق کیلئے آواز بلند کرنا ہو گی۔ ہمار ے دور میں عبوری ایکٹ میںترامیم کا مسودہ تیار ہو ا ۔اس میں کونسل کے تمام اختیارات آزاد حکومت کو منتقل کرنے کی سفارش کی گئی۔کونسل ختم ہو یا نہ ہو ریاستی حکومت کو باختیار ہونا چاہیے۔ ہمارے بڑوں نے ایکٹ 74کو کچھ سوچ سمجھ کر لاگو کیا ہے ۔ خواتین کو بااختیار بنانا پی پی کا ایجنڈ ا ہے۔ خواتین کو ان کے حقوق اور بھرپور عزت واحترام دینا چاہیے۔ موجودہ حکومت ویمن کاکس کو زندہ کرے ۔ دوسری جماعتوںکو بھی خواتین کو حقوق دینے میں پیپلز پارٹی کی تقلید کرنی چاہیے ۔شگفتہ نورین کاظمی نے صدارتی خطاب میں کہاکہ آج خواتین کا دن ہے اور خواتین کی حکمرانی ہے۔ آج تمام جماعتوں اور شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کو ایک جگہ جمع کیا اور کے چہروں پر خوشی بکھیر کر بہت اطمینان و سکون حاصل ہورہا ہے۔سردار جاوید ایوب نے اپنے خطاب میں کہاکہ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر لمبی تقریر کرکے خواتین کے استحصال کا ارتکا ب نہیں کرونگا۔ خواتین کو حقوق دلانے اور بااختیار بنانے میں پی پی کا بڑا کردار ہے ۔ قیادت نے جیلیں کاٹیں اور شہادتیں پیش کیں۔ ہمیں مل کر جدوجہد کرنا ہوگی۔ شاہین کوثر ڈارنے خطاب میں کہا کہ اسمبلی میں بیٹھی خواتین کہاں ہیں خواتین کے حقوق کیلئے کام کیوں نہیں کرتیں۔ پیپلز پارٹی خواتین کے حوالے سے مزید ریفارمز کررہی ہے ۔ مخصوص نشستوں پر نامزدگی کیلئے سیاسی پارٹی سے وابستگی کو ضروری قرار دیا جائے۔ حنیف اعوان نے کہاکہ آج کوئی تفریق نہیں ہے۔ نفرتوں کو کم کیا جائے۔ خوارتین کے بغیر کائنات نامکمل ہے ۔مقررین کا کہنا تھا کہ خواتین مردوں کے شابہ بشانہ ہیں۔خواتین کو حقوق دلانے میں پیپلز پارٹی کی نمایاں حیثیت ہے ۔ مقبوضہ کشمیر کی خواتین جو قربانیاں دے رہی ہیں۔ ان کی قربانیوں کے نتیجہ میں کشمیر بہت جلد آزاد ہو گا۔  
راولاکوٹ سے بیورورپورٹ کے مطابق خواتین کے عالمی دن کے موقع پی پی کے زیر اہتمام چیئرمین بلاول بھٹو،محترمہ فریال تالپوراورچوہدری لطیف اکبرکی کال پرراولاکوٹ میں ایک پروقارتقریب منعقدکی گئی جس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیرا طلاعات سردارعابدحسین عابدنے کہاکہ پاکستان میں خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک کیاجاتاہے جب کہ تاریخ گواہ ہے کہ صرف پیپلزپارٹی  نے پاکستان میں خواتین کوعزت ووقاردیا۔اقتدارمیں لایااورآج بھی پاکستان میں پیپلزپارٹی خواتین کے حقوق کی نہ صرف علمبردارہے بلکہ زندگی کے ہرشعبہ میں خواتین کوکرداردیا۔اسی طرح آزادکشمیرمیں بھی خواتین کوپارلیمنٹ میں لایااورحکومت کااہم حصہ رہیں۔اس تقریب سے پی پی پی ضلع پونچھ کے صدرحافظ صغیرنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں فخرہے کہ ہم یہ تاریخی دن آج راولاکوٹ میں بنارہے ہیں۔اورماضی کی تاریخ کودھراتے ہوئے پی پی پی آئندہ بھی خواتین کابھرپورخیال رکھاجائے گاتقریب سے پی وائی اوکے مرکزی سیکرٹری جنرل سردارببرک شریف ، پی پی پی کے رہنماامجدخالق سابق ڈی پی آئی رخسانہ لطیف،سابق ڈی ای اونسیم حیات،سماجی رہنمانازیہ خان ڈی ای اوپونچھ شنہازشاہ ساحرہ ایڈووکیٹ صائمہ بیگم اوردیگرنے خطاب کیااوراسٹیج سیکرٹری کے فرائض نوشین کنول ایڈووکیٹ نے انجام دیئے