ہائیکورٹ بار الیکشن،راجہ عبدالماجد صدر وسیم یونس سیکرٹری جنرل منتخب

مظفرآباد(نمائندہ خصوصی)آزاد جموں وکشمیر ہائیکورٹ بار کے انتخابات ۔راجہ عبدالماجد خان ایڈووکیٹ 368ووٹ لے کر صدر ،راجہ وسیم یونس 404ووٹ لے کر سیکرٹری جنرل منتخب ہو گئے ۔ووٹنگ کا عمل سنٹرل بار مظفرآباد کے علاوہ تمام ڈسٹرکٹ بارز میں صبح نو بجے سے شام چار بجے تک بلا تعطل جاری رہا ۔پولنگ شفاف اور پرامن طریقے سے ہوئی ۔شام چار بجے کے بعد گنتی کے بعد نتائج کا اعلان کیا گیا ۔جس کے مطابق صدارتی عہدے کیلئے راجہ عبدالماجد خان ایڈووکیٹ نے 368ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ سیکرٹری جنرل کیلئے راجہ وسیم یونس نے 404ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی ۔صدارت کیلئے تین امیدوار میدان میں تھے جن میں اقبال رشید منہاس ایڈووکیٹ اور جہانداد مغل ایڈووکیٹ بھی شامل تھے جنہیں شکست ہوئی ۔جبکہ سیکرٹری جنرل کیلئے سردار شوکت نے بھی مقابلہ کیا ۔الیکشن کمشنر نے دونوں کامیاب عہدیداران راجہ عبدالماجد خان ایڈووکیٹ اور راجہ وسیم یونس کی کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ۔
