انوکھا چھاپہ،نیلم کے ناظم جنگلات نے نذرانہ ملنے پر لکڑی چھوڑ دی
مظفرآباد ( وقائع نگار) واد ی نیلم، ناظم جنگلات اور فاریسٹ مجسٹریٹ نیلم کاانوکھا چھاپہ، لیسوا میں کروڑوں مالیتی لکڑپکڑ نے کے بعد بھاری نذرانے کے عوض چھوڑ دی گئی ، 2 فاریسٹر اور 3 فاریسٹگارڈ عارضی طور پر معطل ہونے کے باوجود کوئی کارروائی نہ ہوسکی ، کیرن ڈویژن 6 ماہ میں 1800 دیودار کٹوادیئے گئے ،کمپارٹ نمبر ،4/5.6.7 میں قتل عام جاری ، حکام بالاخصوصی کمیشن تشکیل دیکر وادی نیلم کے جنگلات کو محکمہ جنگلات کے آفیسران / اہلکاران کے غضب سے بچائیں ، عوامی مطالبہ ، تفصیلا تکے مطابق وادی نیلم میں محکمہ جنگلات کی ملی بھگت لیسوا ، کیرن ، بانڈی میں قیمتی دیودار کے سینکڑوں درخت گزشتہ 6 ماہ میں کاٹ دیئے گئے ، لیسوا میں محکمہ جنگلات کے بھاری نقصان کی اطلاع پر ناظم جنگلات ، فاریسٹ مجسٹریٹ نے چھاپہ مار کر قیمتی لکڑ ضبط کرنے کے بعد بھاری نذرانے کے عوض چھوڑ دی گئی ہے ۔ ناظم جنگلات اور مجسٹریٹ جنگلات برادری از م میں جنگلات کے صفایاکروادیا جس پر عوامی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔
