بیل دوڑ سستی تفریح ، بہترین روزگار کا ذریعہ ہے:سردار سلیم

فتح جنگ : سابق وفاقی وزیر اور پیپلزپارٹی راولپنڈی ڈویژن کے صدر سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ میلے پنجاب کی ثقافت اور ہماری روایت ہیں بیل دوڑ ہمارا ثقافتی ورثہ علاقے کا مقبول عوامی کھیل ہے جو عوام کیلئے سستی تفریح کے علاوہ ان کے بہترین روزگار کا بھی ذریعہ ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے ملال گاﺅں میں پیر سخی حسین شاہ کے سالانہ عرس کے موقع پر حاجی محمد اقبال (کویت والے ) کے زیر اہتمام منعقدہ بیل دوڑ کے مقابلے کے اختتام پر ہزاروں شائقین سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چیئرمین یونین کونسل ملال سردار احسن علی خان،سردار محمد علی خان اور میزبان حاجی اقبال بھی موجود تھے ،جبکہ حاجی اقبال کی جوڑی نے تیسری پوزیشن حاصل کی نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی جوڑیوں کے مالکان میں حاجی اقبال کی جانب سردار احسن علی خان اور سردار محمد علی خان نے تین عدد موٹر سائیکل ،تین عدد ٹی وی سیٹ اور تین عدد ڈی وی ڈی سیٹ کے علاوہ ہزارو ں روپے کے کیش انعامات تقسیم کئے ۔ سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ موجودہ حالات کے مطابق بیل دوڑ کے شائقین اور منتظمین امن و امان کو یقینی بنانے کیلئے کسی قسم کی ہلڑ بازی اور غیر قانونی اقدامات سے گریز کریں تاکہ انتظامیہ کی جانب سے بیل دوڑ میں رکاوٹ کیلئے کوئی جواز پیدا نہ ہو انھوں نے کہا بیل دوڑ ایک عوامی کھیل ہے ضلع اٹک کو اس کھیل کا بانی ہونے کا اعزاز حاصل ہے یہ کھیل عوام کے مابین محبت رواداری امن اور بھائی چارے کے فروغ میں اہم ذریعہ ہے انھوںنے کہا کہ ہمیں اپنی بیل دوڑ جیسے ثقافتی اور روایتی کھیل سے ہزاروں افراد کا روز گار وابستہ ہے
