ملہوالی میں محدود وسائل کے باوجود تعمیر و ترقی کا کام جاری ہے: ملک ریاض الدین اعوان 

پنڈی گھیب(صدیق فخر سے) یونین کونسل ملہوالی میں اپنے محدود وسائل کے باوجود تعمیر و ترقی کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں ، علاقہ کی پسماندگی کا خاتمہ ہمارا مشن ہے،ان خیالات کا اظہار چیئرمین یونین کونسل ملہوالی ملک ریاض الدین اعوان نے  یونین کونسل ملہوالی میں ترقیاتی فنڈ سے سے تعمیر شدہ موضع نلہڈ کی ڈھوک حق مال میں دو راستوں کی پختگی کے منصوبوں کے معائنہ کے موقع پر معززین علاقہ سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر کسان کونسلر ملک محمد قاسم، حق مال،سابق کونسلر سلطان سکندرکے علاوہ معززین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔ ملک ریاض الدین اعوان نے کہا کہ دیہی علاقے پسماندگی، جہالت اور غربت کا شکار ہونے کی وجہ سے شدید مسائل کا شکار ہیں موجودہ حکومت کو شہری علاقوں کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں کے عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونین کونسل ملہوالی کی تمام سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں،جن کی مرمت کیلئے ضلع کونسل اٹک کو خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔