صرف تعلیم نہیں تربیت کی بھی سخت ضرورت ہے:اسسٹنٹ کمشنر محمد سلیم راجہ 

فتح جنگ : اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ محمد سلیم راجہ نے کہا ہے کہ صرف تعلیم نہیں تربیت کی بھی سخت ضرورت ہے نجی تعلیمی اداروں کے اساتذہ بچوں معاشرے کا بہترین شہری بننے کیلئے خصوصی تربیت کا اہتمام کریں وہ گذشتہ روز جناح ہال فتح جنگ میں آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن تحصیل فتح جنگ کے نو منتخب عہدیداران کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پرضلعی صدر کالجز ایسوسی ایشن پروفیسر اشتیاق علی ندیم ایپسما کے بانی اراکین ابرار شاکر پنڈی گھیب اور ملک محمد مشتاق اٹک نے بھی خصوصی شرکت کی چیئرمین میونسپل کمیٹی فتح جنگ ملک عابد داؤد بھی اسسٹنٹ کمشنر کے ہمراہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ محمد سلیم راجہ نے کہا ہے کہ اساتذہ بچوں کو گھر ،سکول اور اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کی تربیت دیں بچوں کو ٹیکس ادا کرنے کی طرف بھی راغب کریں پانی جیسی قدرتی نعمت کو ضائع ہونے سے بچانے کیلئے بھی سکول کی سطح پر تربیت کی ضرورت ہے اس موقع پر ایپسما ضلع اٹک کے سرپرست اعلیٰ ابرار احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ پرائیویٹ تعلیمی ادارے محدود وسائل میں بہترین تعلیمی خدمات سرانجام دے رہے ہیں میٹرک کے امتحانات ہوں یا پرائمری و مڈل کے نجی تعلیمی اداروں نے ہمیشہ سبقت لی آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدر محمد نثار نے اپنے خطاب میں مہمان خصوصی کو یقین دہانی کرائی کہ نجی تعلیمی ادارے تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت میں بھی بہترین نتائج دیکھائیں گے ایپسما کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر اعجاز ،صدر محمد نثار ،جنرل سیکرٹری محمد ریاض گکھڑ ،سینئر نائب صدر ساجد علی خان ،سیکرٹری فنانس ملک عشرت محمود ،سیکرٹری انفارمشن شاید اقبال قاضی،اور نائب صدر محمد آصف ظہیر سے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ محمد سلیم راجہ نے حلف لیا۔