فتح جنگ: آئیسکو کے محنت کش ادارے کا قیمتی سرمایہ ہیں:لعل زادہ

فتح جنگ :آئیسکو کے محنت کش ادارے کا قیمتی سرمایہ اور ریڑھ کی ہڈی ہیں جو دن رات صارفین کی خدمت کیلئے کوشاں رہتے ہیں اور اندھیروں کو روشنیوں میں بدلنے کیلئے اپنی جا ن تک لڑا دیتے ہیں ان خیالات کا اظہار ایکسئین واپڈا انجینئر لعل زادہ خان نے ہائیڈرو الیکٹرک یونین کی جانب سے دئیے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ جو واپڈا ملازمین فرید اللہ ،سرفراز اور صاحبزادہ کی ریٹائر منٹ اور نئے تعینات ہونے والے ایس ڈی او ملک سلیم خان کے اعزاز میں دیا گیا تھا تقریب سے ایس ڈی او آصف شاہ ،فراز افضل،بابو خالد محمود اور چیئرمین فیصل کھٹٹر کے علاوہ لالہ احسان نے بھی خطاب کیا اس موقع پر ایس ڈی او رورل زمرد خان،ایس ڈی او جنڈ ساجد محمود ،ایس ڈی او کھوڑ باقر شاہ سمیت یونین کے راہنماﺅں اور واپڈا افسران و اہل کاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔انجینئر لعل زادہ نے کہا کہ عوام کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی اور صارفین بجلی کی شکایات کے ازالہ کیلئے بھر پور کوشش کرتے ہیں انھوں نے کہا کہ واپڈ کے محنت کشوں کی کسی بھی فورس سے زیادہ سخت ڈیوٹی ہے موسم کی سختیوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے بجلی کی فراہمی کیلئے ہمہ وقت کوشاں رہتے ہیں آصف شاہ نے خطاب میںکہا کہ کسی بھی دباﺅ میں آئے بغیر ہم اپنے فرائض پوری ایمانداری سے سرانجام دیتے ہیں چیئرمین لالہ احسان نے کہا کہ ٹیکنیکل سٹاف تمام حفاظتی انتظامات ہر حال میں مکمل کرنے کے بعد ڈیوٹی سرانجام دیں جان کا تحفظ اولین ترجیح ہے انھوں نے ریٹائر ڈ ہونے والے ملازمین کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا جنرل سیکرٹری فراز افضل نے کہا کہ ایکسئین لعل زادہ مزدور دوست افسر ہیں وہ کارکنوں کے مسائل کے حل کیلئے بھر پور کوشش اور تعاون کرتے ہیں