فتح جنگ: پیر احمد شاہ سیالوی کا سالانہ تین روزہ سالانہ عرس

فتح جنگ :معروف صوفی بزرگ اور علاقے کی روحانی ہستی پیر احمد شاہ سیالوی کے سالانہ تین روزہ سالانہ عرس مبارک کی تقریبات سجادہ نشین پیر سید قاسم شاہ ہمدانی کی نگرانی میں اختتام پذیر ہوگئیں آخری نشست میں دارالعلوم پیر احمد شاہ سے فارغ ہونے والے درجنوں فضلاء اور حفاظ کرام کی دستار بندی کی گئی دستار فضیلت کی تقریب سے آستانہ عالیہ چورہ شریف کے پیر سعادت علی شاہ،علامہ ارشد نقیبی ملتان،مولانا غلام محمد صدیقی ،پیر فاروق احمدمیروی نے خطاب کیا ۔اس موقع پر علامہ عامر عباس قریشی،قاری عبدالولی ،علامہ نذیر اعوان ،خواجہ امیر احمد بسالوی ،سید امیر حسن شاہ ،صوفی اختر حسین ،علامہ میاں محمد ،مولانا ظہیر عباس ،مولانا غلام مہر علی ،پیر لطف اللہ کنیال ،ایم پی اے سردار افتخار احمد خان ،چیئرمین بلدیہ ملک عابد دائود ،وائس چیئرمین بلال عباس،چیئرمین ننھا خان ،کونسلر عابد عزیز خان ایڈووکیٹ ،کنوئینر مصالحتی کونسل ملک رفاقت اعوان سمیت کثیر تعداد میںعلمائے کرام مشائخ عظامدینی مدارس کے طلبہ و اساتذہ بھی موجود تھے علامہ ڈاکٹرسید ارشد نقیبی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دینی مدارس اسلام کے قلعے درگاہیں روحانیت کے مراکز ہیں اللہ کا قرآ ن اپنے سینوں میں محفوظ کرنے والے خوش نصیب ہیں پیر قاسم شاہ کی زیر نگرانی درگاہ پیر احمد شاہ سیالوی میں ایک عظیم الشان اور مثالی جامعہ جس میں سینکڑوں طلبہ دینی تعلیم حاصل کر رہے ہیں دیگر مشائخ عظام اور سجادہ نشینوں کے بہترین مثال ہے انھوں نے کہا کہ اللہ کے حبیب ﷺ نسبت ہمارے لئے بخش کا ذریعہ ہے اگر ایک پتھر نسبت کی بنا پر اعلیٰ و ارفع ہو سکتا ہے تو اللہ کے محبوب ﷺ سے نسبت رکھنے والے اللہ کے محبوب بندوں کا مقام بھی بلند ترہو سکتا ہے پیر سعادت علی شاہ چورہ شریف نے کہا کہ خوش قسمت ہیں وہ والدین جن کے بچوں نے اللہ کے نور کو اپنے سینوں میں محفوظ کیا اس موقع پر پیر سعادت علی شاہ ،علامہ ارشد نقیبی اور پیر سید قاسم شاہ نے جامعہ سے فارغ التحصیل ہونے والے 13 فضلاء اور 13حفاظ کرام کی دستاربندی کی گئی اور اسناد تقسیم کی گئیں پیر سید قاسم شاہ ہمدانی سیالوی نے ملک و ملت کی ترقی امن و خوشحالی کیلئے اجتماعی دعا کرائی بعد ازاں لنگر تقسیم کیا گیا۔
