اٹک: میجر طاہر صادق عوامی سیاست میں خدمت کی ایک مثال رکھتے ہیں:ڈاکٹر رب نواز مہورہ

اٹک : میجر طاہر صادق عوامی سیاست میں خدمت کی ایک مثال رکھتے ہیں ان کے اندر خدمت کا جذبہ اور عوام کا درد کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہے پاکستان تحریک انصاف ضلع اٹک میں چند قطروں اور بلبلوں کے سہارے چل رہی تھی میجر طاہر کی شمولیت سے قطروں نے سمندر کا روپ دھارا اور پورے ضلع میں میجر طاہر کی مخلصانہ کاوشوں سے پی ٹی آئی کو تاریخی کامیابی ملی ان شائاللہ میجر طاہر ہی ضلع میں کامیابی اور فتح کی ضمانت ہیں ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی و سماجی شخصیت اور دست راست میجر طاہر صادق ڈاکٹر رب نواز مہورہ نے معروف صحافی حافظ عبدالحمید خان سے ان کی رہائش گاہ دورداد گاوں میں ملاقات کے موقع پر کیا اس موقع پر صوبیدار غلام حبیب بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں وزیر اعظم عمران خان کے بعد ہمارے قائد میجر طاہر صادق ہی وہ واحد لیڈر ہیں جنہوں نے سب سے زیادہ ووٹ لے کر ریکارڈ قائم کیا اور ایک تاریخ رقم کی انہوں نے کہا کہ ضلع اٹک کی عوام کا ان سے محبت پیاراور خلوص میجر طاہر صادق کا عوام سے مسلسل رابطہ تعلق اور عوام خدمت کا نتیجہ ہے اقتدار ہو یا اپوزیشن اٹک کی عوام کے ھیرو میجر طاہر ہی ہوتے ہیں ضلع اٹک میں دو ہی قوتیں ہیں اینٹی میجر اور پرو میجر مگر اللہ رب العزت نے ہمیشہ اینٹی میجر قوتوں کو شکست سے دوچار کیا اور کامیابی ہمارے قائد کے حصے میں آئی ڈاکٹر رب نواز نے کہا کہ ضلع اٹک کے عوام کا استحصال کا ذمہ دار وہ لوگ ہیں جنہوں نے فرضی من گھڑت اور جھوٹ پر مبنی سٹوریاں عمران خان تک پہنچائیں عوام ایسے لوگوں سے بخوبی واقف ہیں اور انہیں وقت آنے پر مناسب اور صحیح جواب ملے گا۔