پنڈی گھیب :ٹریفک پولیس کو دھمکیا ں دینے والے کیخلاف مقدمہ درج

اٹک : پنڈی گھیب ٹریفک پولیس نے کارسرکار میں مداخلت اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر اڈہ منیجر کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا انچارج ٹریفک پولیس سب انسپکٹر یعقوب آفریدی نے پولیس کو رپورٹ درج کرائی کہ وہ اپنے عملہ کے ہمراہ ڈیوٹی پر موجود تھے کہ روٹ کی خلاف ورزی پر گاڑی نمبر LWC4766 کا چا لان کیا جس پر اڈا منیجر عباس نے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے کہا کہ گھوڑا چوک میں آپ لوگ کسی گاڑی کا چالان نہیں کر سکتے میں بطور اڈا منیجر آپ کو دیکھ لو ں گا پولیس نے کارسرکار میں مداخلت کرنے پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔