ظہیر احمد نے سیاست میں خدمت کے جذبے کو فروغ دیا:پی ٹی آئی حسن ابدال

حسن ابدال:ظہیر احمد فرزند حسن ابدال ہے جس نے سیاست میں خدمت کے جذبے کو فروغ دیا۔ آنے والے دور میں بھی ایسی نوجوان کی عادت کو ہی سامنے آنا چاہیے تاکہ علاقے کے مسائل حل کیے جا سکیں۔ ان خیالات کا اظہار سٹی صدر پاکستان تحریک انصاف شومی خان اور جنرل سیکٹری افتخار احمد مغل ایڈووکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ سابقہ چیئرمین میونسپل کمیٹی حسن ابدال ظہیراحمد بھٹیاں والا نے بہت کم وقت میں علاقے کی جو خدمت کی ہے وہ قابل تحسین اور قابل تعریف ہے انہوں نے کہا کہ ظہیر احمد نے پوری ایمانداری کے ساتھ حسن ابدال کا بیٹا ہونے کا حق ادا کیا اور کسی دباؤ میں آئے بغیر یہاں کے عوام کے مسائل حل کرنے کی کوشش کی جس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں انہوں نے کہا کہ آنے والے بلدیاتی انتخابات میں بھی ظہیر احمد جیسی قیادت ہی یہاں سے کامیابی حاصل کرے گی اور تعمیروترقی کا رک جانے والے سفر دوبارہ شروع ہوگا انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کی تنظیم کی جانب سے ظہیر احمد کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا ہر نوجوان ظہیر احمد کے ساتھ کھڑا ہے اور آئندہ بھی اس کے ساتھ مل کر اس شہر کے مسائل کو حل کیا جائے گا۔