جنڈ:صوبائی وزیر کرنل (ر) انور کی جنڈ آمد، صحت کارڈ تقسیم کئے

جنڈ ( ظفر اقبال سے ) صوبائی وزیر محکمہ مال پنجاب کرنل (ر)ملک محمد انور خان کی ٹی ایم اے جنڈ آمدحکومت پاکستان کی طرف سے جاری کردہ صحت کارڈ مستحق افراد میں تقسیم کئے اس موقع پر وزیر نے کہا کہ یہ کارڈ غریب اور مستحق گھرانوں کے میڈیکل و علاج کے لئے جاری کئے گئے ہیں جس میں ہر گھرانہ سال میں سات لاکھ بیس ہزار تک سالانہ علاج کسی بھی ہسپتال میں فری کروا سکتا کارڈ سابقہ بینظیر انکم سپورٹس سروے2007/2008 کے مطابق جاری کئے جا رہے ہیں ، وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات کے مطابق اس کے اجراءمیں کوئی سیاسی وزیر یا عہدیدار مداخلت نہیں کر سکتا ۔نئی سکیم ہونے کی وجہ سے اس میں کچھ خامیوں کے امکانات بھی ممکن ہیںجن کی نشاندہی پر ان کو بتدریج دور کیا جائے گا ۔کارڈز کی حقداروں تک ترسیل یونین کونسل لیو ل تک کی جائےگی تا کہ مستحق لوگوں کو بغیر کسی پریشانی کے یہ سہولت مہیا ہو سکے تقریب میں ۔پیر آف چورہ شریف سعادت علی شاہ ، تحصیل آرگنائزر میجر گروپ ملک عاصم اعوان اسٹنٹ کمشنر جنڈ مہر عنصر حیات، تحصیلدار جنڈ،ڈی ایس پی جنڈ سرکل اسلم ڈوگر، ایس ایچ او نثار احمد مقامی میڈیا نمائندگان ۔ مستحق کارڈ ہولڈر سیاسی و سماجی شعبہ جات سے وابستہ افراد نے شرکت کی وزیر اعظم کی طرف سے صحت کارڈ کے اجراءکو عوامی سطح پر انتہائی سراہا جا ر رہا ہے لیکن یہ عوامی سہولت اصل حقدار تک پہنچے اس پر متعلقہ ایڈمنسٹریشن کو انتہائی ذمہ داری اور پلاننگ کی ضرورت ہے ۔
