حضرو کے 2افراد چکدرہ سوات ٹریفک حادثہ میں جاں بحق 

حضرو :تربوز کا کاروبارکرنے والے حضرو کے 2افراد کو چکدرہ سوات میں ٹریفک حادثہ،بیوپاری اور ڈرائیور دونوں جاں بحق،خبر پہنچنے پر دونوں کے گھروں میں کہرام مچ گیا تفصیلات کے مطابق محمد حنیف ولد محمد شمروزساکن دامان اور محمد تاج ڈرائیور ساکن تربیلہ موڑ فورڈ مزدے پر چکدرہ سوات کیلئے جمعرات کی شب تربوزوں کے کاروبار کے سلسلہ میں روانہ ہوئے تو رات کے 3بجے چکدرہ کے قریب پہنچے تو تیز رفتار ڈمپر نے ان کے مزدے کو ٹکر ماردی جس سے محمد حنیف اور محمد تاج موقع پر جاں بحق ہو گئے دونوں کی لاشیں جب ان کے آبائی گاؤں پہنچی تو کہرام مچ گیا اس ٹریفک کے حادثہ پر ہر آنکھ اشکبار ہے ۔