نظام مصطفیٰ کے بغیر ملک میں کبھی استحکام پیدا نہیں ہوسکتا:علامہ خادم حسین رضوی

جنڈ ( ظفر اقبال سے) حضور اکرم اور اصحابِ پیغمبر کی عزت وناموس پر ہمارا سب کچھ قربان ہے ہماری تحریک کا مقصد وطن عزیز میں اسلام کے عادلانہ ومنصفانہ نظام کا عملا نفاذ کرنا ہے کیونکہ نظام مصطفےٰ کے نفاذ کے بغیر ملک میں کبھی استحکام پیدا نہیں ہوسکتا کرکٹ کے کھیل میں چھکے و چوکے لگانا آسان مگر صحابہ کرام ؓ کے سیرت وکردار کی طرح اپنے فرائض ادا کرنا انتہائی مشکل ہے میرے نبی کے تربیت یافتہ صحابہ کرام نے دنیا کی دو سپر پاور سلطنتیں روم وایران ( قیصر وکسریٰ ) کو نیست ونابود کردیا تھا اسلامی مملکت کے سربراہ حضرت عمر فاروق ؓ اپنی پیٹھ بر گندم کی بوری اٹھاکر غریب ومستحق لوگوں کے گھر وں میں پہنچاتے تھے جبکہ حکمران اپنی رعایا کے حقوق کی فراہمی سے غافل ہیں ان خیالات کا اظہار تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی نے گذشتہ روزدربار عالیہ لنگر میں منعقدہ محفل میلاد النبی سے خطاب کرتے ہوئے کیا قبل ازیں امیدوارقومی اسمبلی حلقہ این اے56 پیر آف چورہ شریف پیر سید فیصل محمود شاہ گیلانی کے ہاں چورہ شریف میں علامہ خادم حسین رضوی پہنچے تو وہاں ایک بہت بڑے جلوس نے مہمان خصوصی کا استقبال کیا اور اسی جلوس کے ہمراہ خادم حسین رضوی کو محفل میں لایا گیا قبل ازیں ٹی ایل پی کے ڈویژنل رہنما پیر سید عنائت الحق شاہ و دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اس موقع پر امیدوار صوبائی اسمبلی ملِک امانت خان راول ، پیرسید ظہیر عباس شاہ گیلانی پیر سید بابر امیر بادشاہ گیلانی ، پیر سید عابد علی شاہ ،ٹی ایل پی ماڑی کے سینئر رہنما ملِک دلاور خان ،ملک عبدالعزیز ، استاد محمد ربنواز نقشبندی ، قاری منور حسین ، ٹھیکیدار ملِک ناصر محمود خان، قاری رضا محمد چشتی ،قاری عبدالطیف سیالوی ، قاری نزاکت علی چشتی، قاری محمد ریاض احمد فاروقی ، قاری ابرار حسین قادری ،علامہ پیر غلام فرید قادری ودیگر متعدد شخصیات نے شرکت کی ہے جبکہ ڈی ایس پی سرکل جنڈ محمد اسلم ڈوگر اور ایس یچ او ملِک نثاراحمد خان نے سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کررکھے تھے ۔۔۔۔