بلاول بھٹو ہی عوام کی امیدوں کا محور و مرکز ہیں:سردار سلیم حیدر

 باہتر:ڈویژنل صدرپیپلز پارٹی و سابق وفاقی وزیر سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ عوام حکمرانوں سے بیزار ہو چکے ہیںبلاول بھٹو عوام کی امیدوں کا محور و مرکز بن چکے ہیںمحترمہ بے نظیر بھٹو شہیدنے ملک کے غریب عوام کے لئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیااور قائدعوامذوالفقار علی بھٹوشہید کو ختم کرنے والوں کا نام و نشان تک مٹ گیا مگر ملک کا ہر غریب آج بھی بھٹو کی تیسری نسل سے وفا کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ بھٹو ازم ایک حقیقت ہے جو ظلم سے ٹکرانے اور لاچار کا سہارا بننے کا درس دیتا ہے ذوالفقار علی بھٹو نے جاگیردرانہ تسلط کا خاتمہ کرکے غریبوں کو شعور دیا ۔ یہ بھٹو کا ہی فلسفہ تھا کہ آج ہر شخص اپنے حقوق کیلئے آواز بلند کیئے ہوئے ہے ذوالفقار علی بھٹو اسلامی دنیا کے عظیم رہنما تھے جنہوںنے تمام اسلامی ممالک کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کیا اور امریکہ کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر بات کی جسکی سزا انہیں انہوں نے کہا کہ ایک آمر کے ہاتھوں پھانسی کی صورت میں دی گئی ذوالفقار علی بھٹو کو مٹانے والے خاک ہوگئے مگر بھٹو آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہے ۔جسطرح بھٹو نے قربانی دے کر غریب کو حقوق دلائے عوام بھی انکے احسانوں کو کبھی نہیں بھولے ان شاء اللہ بلاول بھٹو کو وزیر اعظم بنائیں گے انہوں نے کہا کہ موجود ہ حکومت نے چند مہینوں میں مسلسل کئی بار اشیائے خوردونوش میں اضافہ کر کے غریب عوام پر مہنگائی کے بم بر سائے ہیں بے روزگاری، اور مہنگائی سمیت کسی بھی اہم ایشو پر موجودہ حکومت قابوپانے میں ناکام رہی ہے،صرف چند ماہ کے قلیل عرصہ میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میںاضافے کا بوجھ مہنگائی کے چنگل میں پھنسی عوام کے لیے ناممکن ہی نہیں محال ہو چکا ہے۔