اٹک کی سیاست میجر طاہر صادق کے گرد گھومتی ہے،ایمان طاہر

اٹک: سابق چیئرپرسن ضلع کونسل اٹک محترمہ ایمان طاہر نے کہا ہے کہ اٹک کی سیاست معمار اٹک میجر طاہر صادق کے گرد گھومتی ہے مخالفین کی تمام تر مذموم سازشیں ناکام ہوئیں اٹک کے باشعور عوام آج بھی میجر طاہر صادق کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ نا اہل مخالفین گزشتہ ایک سال سے عوام مسائل کے حل میں بری طرح ناکام و نامراد ہوئے ہیں میجر طاہر صادق کے نقش قدم پر چلنے کیلئے عوامی خدمت کا جذبہ اور خلوص چاہئے کامیاب بھر پور محنت اور عوامی خدمت میں مضمر ہے جو جس سے ہمارے مخالفین محروم ہیں۔ انھوں نے کہا کہ میجر گروپ کو عوام خدمت کا سلیقہ بھی سکھایا۔ ور طریقہ بھی میجر طاہر صادق نے اپنی خداداد صلاحیتوں کے بل بوتے پر نا ممکنات کو ممکن کر دکھایا یہ سب عوام کی دعاؤں اور پرخلوص محنت کا نتیجہ ہے آئندہ بھی عوامی خدمت کیلئے تمام تر کاوشیں بروئے کار لائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ ہم تحریک انصاف کی قیادت سے امید رکھتے ہیں کہ عام انتخابات میں تبدیلی کے جس نعرے کی بدولت عوام نے پی ٹی آئی کو جو بھاری مینڈیٹ دیا ہم اس نعرے کا پاس رکھتے ہوئے ضلع اٹک کے عوام کے دیرینہ مسائل اور اہم مسائل جو برسہا برس سے ماضی کی حکومتوں کی ترجیحات میں شامل نہ ہونے کی وجہ سے حل طلب ہیں ہم ان کو حل کرنے کی کوشش کریں انھوں نے کہا کہ یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ مسائل بے تحاشا اور وسائل انتہائی محدود ہیں لیکن گڈ گورنس اور بہترین حکمت عملی سے ایسے بے شمار مسائل و مشکلات کو حل کیا جا سکتا ہے جو اجتماعی عوامی مفادات کے ہیں جن کو بہتر حکمت عملی اور انتظامی طور پر حل کر کے عوام کو فوری ریلیف فراہم کیا جا سکتا ہے انھوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل سے یقینی طور پر حکومتی کارکردگی میں بہتری اور اضافہ ہو گا بلکہ عوام کے حکومت پر اعتماد میں بھی اضافہ ہو گا
