اٹک،عالمی یوم آبادی پرمحکمہ بہبودآبادی کے تحت سمینار،ریلی کا انعقاد

اٹک:اٹک عالمی یوم آبادی کے موقع پر محکمہ بہبود آبادی کے زیر نگرانی سمینار اور ریلی کا انعقاد کیا گیا۔سمینار ایم سی ہال اٹک میں ہوا جس کے مہمان خصوصی سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر جاوید اقبال تھے۔مقررین نے خطاب میں آبادی کے بڑھتے ہوئے اضافے کے متعلق گفتگو کی۔مقررین میں ساوئتھ ایشین ویمن الانئس کنونیر کمیٹی ممبر سارک کونسل شیرین اسلم، ڈی او سوشل ویلفئیر مرزا اکرم بیگ، ڈی ڈی او محکمہ صحت ڈاکٹر سعید اختر اعوان ودیگر بھی موجود تھے۔ عالمی یوم آبادی دی کے حوالے سے تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔سمینار کے بعد ایم سی ہال سے ریلی چوک فوارہ اٹک تک گئی شرکاء نے محکمہ بہبود آبادی کے حوالے سے تحریر درج تھی جس میں ماں اور بچے کے وقفے کے بارے میں۔کم بچے خوشحال گھرانہ ماں 2 سال تک اپنے بچے کو اپنا دودھ پلائے. ریلی شہر بھر کا چکر لگاتے ہو ئے ایم سی ہال پر ہی اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کے شرکاء نے کتبے اور بینرزاٹھا رکھے تھے۔ جن پر کم بچے خوشحال گھرانہ اور محمکہ بہبود آبادی کی جانب سے دی گئی سہولیات کی تحریریں درج تھیں۔