دکھنی آئل فیلڈ جنڈ کا زہریلا کیمیکل بارشی پانی میں شامل ، وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ

جنڈ(صدیق فخر سے) دکھنی آئل فیلڈ جنڈ کے زہریلے فالتو کیمیکلزسے زمینوں اور فش فارمز کو شدید نقصان،فضائی اور زمینی آلودگی میں اضافہ، گردونواح میں وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ،ایم این اے ملک سہیل خان کمڑیال عوامی شکایات پر موقع پر پہنچ گئے، متاثرہ علاقے اور فش فارمز کا دورہ، تفصیلات کے مطابق دکھنی آئل فیلڈز جنڈ کے فالتو کیمیکلزکوصحیح تلف نہ کیا گیا جو بارشوں میں کیمیکلز پانی میں شامل ہو کر کھیتوں اور فش فارمز تک پہنچ گئے جس کی وجہ سےکھیتوں اور فش فارمز کو شدید نقصان پہنچا اور سینکڑوں مچھلیاں ہلاک ہو گئیں جبکہ فضائی اور زمینی آلودگی میں بھی اضافہ ہو گیا جس کی وجہ سے وبائی امراض پھیلنے کا شدید خطرہ منڈلانے لگا عوام کی شکایات پرممبر قومی اسمبلی ملک سہیل خان کمڑیال نے دکھنی آئل فیلڈز کے قریبی متاثرہ علاقے کا دورہ کیااور ترجیحی بنیادوں پر کمپنی کے ایم ڈی سے اس اہم مسئلے کے حل کیلئے عملی اقدامات اٹھانے پر زوردیا ۔انہوں نے کہا کہ ہفتے کے اندر اگر کمپنی کی طرف سے کوئی مثبت پیش رفت نہ ہوئے تو اہل علاقہ کی طرف سے شدید رد عمل آ سکتا ہے۔اس مسئلے کو قومی اسمبلی کے فورم پر بھی اٹھایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نہ کسی سے کبھی زیادتی کی ،نہ کسی کو زیادتی کرنے دیں گے ،عوام کی حقوق کی جنگ لڑتے رہیں گے۔ کمپنیوں سے عوامی حقوق کی پاسداری کرانے کیلئے جس حد تک جانا پڑا جائیں گے ۔اس موقع پر ملک سرفراز کھڑیوٹ، ملک آصف جنڈ، ایم سی کونسلر چوہدری سعید پپو ، ملک ریاض جابہ ، ملک آفتاب احمدال، عبدالوحید و دیگر بھی موجود تھے ۔
