پی ٹی آئی کے پاس ملکی ترقی کا کوئی ایجنڈہ نہیں ہے:ڈاکٹر ذیشان نذیر

فتح جنگ :پیپلز پارٹی علاقہ نلہ کے رہنما ڈاکٹر ذیشان نذیر جھنگ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے پاس ملکی ترقی کا کوئی ایجنڈہ نہیں ہے تبدیلی کے نام پر ملک کو مسائل کے گرداب میں دھکیل دیا گیا ہے ملک چلانے کے لئے کھلاڑیوں کے پاس کوئی وژن ہی نہیں ہے حکومت کی نااہلی کی سزا عوام بھگت رہے ہیں پیپلز پارٹی کا اقتدار میں آنا ضروری ہے جس سے مسائل حل ہوں گے اقتدار پر براجمان لوگ ملک و قوم کے مفادات سے واقف نہیں ،،ایشین نیوز ،،سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ مہنگائی بیروزگاری اور دیگر عوامی مسائل میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے حکومتی رٹ کہیں دکھائی نہیں دیتی اور بحرانی کیفیت نے ملک میں بے یقینی کی کیفیت پیدا کر دی ہے ایک سوال کے جواب میںا نہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلزپارٹی ملک کی سب سے بڑی سیاسی قوت بن کر ابھرے گی اور ایک مرتبہ پھر غریب عوام کی حمایت سے غریبوں مظلوموں محنت کشوں اور پسے ہوئے طبقات کے سلب شدہ حقوق ظالموں سے چھین کر واپس غریبوں کو منتقل کرے گی پیپلزپارٹی اس پاکستان کی سلامتی اور وفاق کی ضمانت و علامت ہے۔