اٹک: حکومتی ایم این اے کو ہی دیوار سے لگا دیا گیا

اٹک:رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق اور وزیر اعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کے درمیان جاری انتہائی کشیدگی ہے جس کا تمام تر فائدہ سرکاری افسران اٹھا رہے ہیں اور وہ بانگ دوہل اس بات کا اظہار کرتے ہیں کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے انہیں واضح ہدایات ہیں کہ رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق کی سفارش پر کسی قسم کا کوئی کام نہ کیا جائے اور میجر طاہر صادق گروپ جو اٹک کی 6 تحصیلوں میں سب سے بڑے گروپ کی صورت میں موجود ہے اسے دیوار سے لگانے کا کوئی حربہ ضلعی انتظامیہ اور اٹک پولیس اپنے ہاتھ جانے نہیں دیتی جس کا سب سے بڑا ثبوت یہ ہے کہ اٹک سے قومی اسمبلی کی دونوں اور پنجاب اسمبلی کی ایک نشست سے بیک وقت کامیابی حاصل کر کے پاکستان میں کسی بھی ضلع میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق کو خوشامد پسند وزیر اعظم عمران خان خوشامد نہ کرنے پر نظر انداز کیے ہوئے ہیں اور ایک سال گزر جانے کے باوجود ضلع بھر میں مختلف دفاتر کی افتتاحی تقاریب ، سوئی گیس ، بجلی اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح ، قومی تہواروں اور عالمی سطح پر منائے جانے والے ایام اور کسی بھی حکومتی منصوبہ جس میں خدمت کارڈ اور دیگر شامل ہیں کی کسی تقریب میں رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق کو ضلعی انتظامیہ ، دیگر صوبائی اور وفاقی اداروں کی جانب سے بطور مہمان خصوصی مدعو نہیں کیا گیا یہ سب تحریک انصاف کی حکومت میں ریاست مدینہ کے دعویدار وزیر اعظم عمران خان کے اقتدار کی ادنیٰ سی جھلک ہے ۔
