جنرل باجوہ کی سروس میں توسیع ملک و قوم کے مفاد میں ہے :طارق محمود

اٹک :چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سروس میں توسیع ملک و قوم کے مفاد میں ہے موجودہ سرحدی صورت حال کے پیش نظر یہ ایک دانشمندانہ فیصلہ ہے قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے ان خیالات کا اظہار فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس کے رہنما معروف سماجی فلاحی شخصیت طارق محمود نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک قوم کو یکجہتی کی ضرورت ہے حکومت وقت کا جنرل قمر جاوید باجوہ کی سروس میں 3 سال توسیع کا فیصلہ وقت کی ضرورت تھا قوم نے اس فیصلہ کی بھر پور تائید کی ہے اس فیصلہ پر بلاجواز تنقید کرنے والے دشمن عناصر کے آلہ کار مت بنیں پاک فوج ملک کی سلامتی کی ضامن ہے جنرل قمر جاوید باوجوہ کی فہم و فراست ، حکمت عملی اور دیدہ دلیری کی دنیا معترف ہے انہوں نے اپنی بہترین حکمت عملی کے ذریعے اندرونی و بیرونی ملک دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنایا ہے اور یہی وجہ ہے کہ دشمن ملک ان کی سروس میں توسیع کے خلاف جبکہ محب وطن پاکستانی اس فیصلہ کو ملک و ملت کی بہتری کیلئے وقت کی ضرورت قرار دے رہے ہیں ۔
