اٹک: ٹریفک پولیس کی طرف سے آگاہی مہم کیلئے بینرز آویزاں

اٹک(نمائندہ اٹک نیوز) ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب اور ڈی پی او اٹک کے احکامات کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر اٹک مسرت عباس کی زیر نگرانی جاری ٹریفک آگاہی مہم کے دوران انچارج ٹریفک ایجوکیشن ونگ اٹک ٹریفک انسپکٹر محمد عثمان نے پی اے سی کامرہ کینٹ کی انتظامیہ کی معاونت سے ڈیسنٹ کمپیوٹر اٹک کے تعاون سے مختلف عوامی مقامات پر بینرز اویزاں کیے جن میں ’’ کال تو دوبارہ مل سکتی ہے زندگی نہیں ، آپ کی ذرا سی غفلت ہمر بھر کی معذوری ، ہیلمٹ کا استعمال انتہائی ضروری ، ہیلمٹ آپ کو ہیڈ اینجری سے بچانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ، گاڑی آہستہ چلائیں آپ کے پیاروں کو آپ کا انتظار ہے کیونکہ دیر سے پہنچانا کبھی نہ پہنچنے سے بہتر ہے ، ون ویلنگ ایک خونی کھیل ہے اپنے بچوں کو اس سے بچائیں ، ون ویلنگ میں استعمال ہونے والے موٹر سائیکل کی تصاویر آویزاں کر کے بتایا گیا کہ آپ کے گھر میں اس طرح کا موٹر سائیکل ہے تو یقیناً آپ کا بچہ ون ویلنگ کے خونی کھیل میں ملوث ہے اس طرح کے عوامی شعور اجاگر کرنے کے حوالہ سے لگائے گئے بینرز کو علاقہ کے مکینوں نے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کی آگاہی مہم کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے اور ٹریفک پولیس اٹک کی یہ مہم قابل ستائش ہے ۔
