اٹک جشن آزادی کے موقع پر ضلع بھر میں مختلف سپورٹس پروگرام کا انعقاد

اٹک (نمائندہ اٹک نیوز) ڈپٹی کمشنر عشرت اللہ خان نیازی کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں مختلف سپورٹس پروگرام منعقد کیے گئے جن میں بیڈمنٹن ، ٹیبل ٹینس، سکوائش، ٹینس ، فٹ بال ، اور ہاکی شامل ہیں جشن آزادی کے سلسلہ میں بلدیہ اٹک اور سپورٹس ڈےپارٹمنٹ اٹک کی باہمی کوششوں سے سپورٹس کمپلیکس اٹک میں سکوائش ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوا جس میں ضلع کے 25 کھلاڑیوں نے عرصہ دارز کے بعد پہلی مرتبہ مختلف کیٹگریز میں حصہ لیا چیف آفیسر بلدیہ اٹک مبارک علی خان نے اس موقع پر سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عبدالوحید بابر اور ریاض احمد سیکرٹری سکوائش ایسوسی ایشن کی کاوشوں کو سراہا پہلے روز میں 8 میچز کھیلے گئے جن میں عمر نے شہیر کو 8-11 اور -9-11 ، وہاب نے ارمغان کو 3-11اور 4-11 سے ، عدنان نے عبدالرافع کو 7-11اور 8-11، عبدللہ نے طلحہ کو 6-11اور 2-11سے، وہاب نے عمر کو 8-11اور11-5عبدللہ نے احمد کو 8-11اور7-11سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی فائنل میچ کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینو ایڈمنسٹریٹر بلدیہ اٹک چوہدری عبدالماجد ہونگے اور وہ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے ۔