آر پی او راولپنڈی محمد احسان طفیل کا محرم الحرام کے حوالہ سے اٹک کادورہ

اٹک (نمائندہ اٹک نیوز) آر پی او راولپنڈی محمد احسان طفیل کا محرم الحرام کے حوالہ سے اٹک کادورہ ، تفصیلات کے مطابق آرپی او نے ڈی پی او کے ہمراہ تھانہ سٹی اٹک ، امام بارگاہ پنجتنی اور امام بارگاہ حسینیہ کاملپور سیداں کا دورہ کیا اٹک اورحسن ابدال کے جلوس کے روٹس اور سکیورٹی کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا اے ایس پی وقاص خان ، ایس ڈی پی او صدر سرکل اٹک اور اے ایس پی اظہر خان حسن ابدال نے آر پی او کو جلوس کے روٹس اور سیکورٹی کے متعلق بریفنگ دی انہوں نے کہا کہ تمام جلوس اور مجالس کی سیکورٹی کیلئے بہترین اقدامات کئے جائیں گے ، مجالس اور جلوس کے روٹس اور وقت کی پابندی کرائی جائے ، انتہائی حساس تمام مجالس اور جلوس کی ویڈیو اورآڈیو ریکارڈنگ کی جائے ، میڈیا ریاست کا اہم ستون ہے جب بھی میڈیا نمائندگان خبر نشر کریں تو پولیس سے تصدیق کر لیا کریں ہمارا دشمن چاہتا ہے کہ ہمارے معاشرے میں انتشار پھیلے اور عوام کی توجہ مقبوضہ کشمیر سے ہٹ کر اندرونی معاملات پر آجائے ہم سب نے مل کر مقبوضہ کشمیر کو فوکس میں رکھنا ہے اور یوم عاشور کو ہم نے ہر حال میں پر امن بنانا ہے ۔
