کرپشن کے خلاف اہلیان غور غشتی کے ساتھ کھڑا ہوں:میجر طاہر صادق

اٹک :رکن قومی اسمبلی حلقہ این اے 55میجر طاہر صادق نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے ویژن اور تحریک انصاف کے منشور میں کرپشن کی پشت پناہی کی کوئی گنجائش نہیں ، عمران خان نے کرپٹ عناصر کے خلاف تمام سٹیک ہولڈرز کو یہ ہدایات جاری کی ہیں کہ کرپشن پر زیرو ٹالرینس کی جائے گی، میں کرپشن کے خلاف اہلیان غور غشتی کے ساتھ کھڑا ہوں ، ایک لائن سپرٹنڈنٹ کو کس قانون کے تحت ایس ڈی او لگایا گیا ہے ; نا اہل مشیر جنہیں عوام کے مسائل کا پتہ ہے نہ سروکار اور سونے پر سہاگہ کرپشن و کرپٹ عناصر کو تحفظ دینے میں مصروف ہیں ، اپنے آپ کو اعلیٰ تعلیم یافتہ کہنے والے میرٹ،اخلاقیات، احتساب سب کچھ داؤ پر لگا رہے ہیں اور تحریک انصاف کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں یہ بات انہوں نے اپنے بیان میں کہی انہوں نے کہا کہ کرپشن ثابت ہو جانے کے باوجود ایس ڈی او واپڈا کے خلاف ایکشن نہ لینا تحریک انصاف کے کرپٹ فری پاکستان کے نعرے کی نفی ہے جو کسی صورت نہیں ہونے دیں گے، ایس ڈی او غورغشتی کا دفترکرپشن کا گڑھ بن گیا تھا اور بغیر ڈیمانڈ نوٹس ایشو کئے لوگوں کے میٹر لگائے گئے جس سے بجلی چوری کی گئی اور قومی خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچایا گیا ٹاؤٹوں کے ذریعے عوام کو لوٹنے کا سلسلہ عرصہ دراز سے جاری ہے، مذکورہ افسر نے کرپشن کیلئے ایجنٹ رکھے ہوئے ہیں جو میٹروں پر اعتراضات لگا کر صارفین کو ڈرا دھمکا کر رق میں وصول کرتے ہیں اس طرح لوٹ مار معمول بن گئی ہے، سفارشی ایس ڈی او کئی سال سے ایک ہی سٹیشن پر تعینات رہ کر بجلی چوری کرا کر ادارے کو بھی خسارہ پہنچا رہا ہے اس لئے اہلیان غورغشتی کے ساتھ ہمارا مطالبہ ہے کہ فی الفور کرپٹ ایس ڈی او کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے کیفرکرادر تک پہنچایا جائے، میجر طاہر صادق نے کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری کے دور میں عوام کو کرپٹ عناصر کے ہاتھوں یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، نیب، وفاقی محتسب، وزارت بجلی سمیت قومی اسمبلی اور پارٹی فورم پر اس کرپشن کے خلاف موثرر آواز اٹھائیں گے اور عوام کو کسی قیمت پر بے یارو مددگار نہیں چھوڑا جائے گا ۔
