کے پی کے سے پنجاب پتنگیں اور ڈوریں سمگل کرنے کی کوشش ناکام 

اٹک:کے پی کے سے پنجاب پتنگیں اور ڈوریں سمگل کرنے کی کوشش ناکام ، بھاری مقدار میں پتنگیں اور ڈوریں برآمد ، ملزم گرفتار ، مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر تھانہ اٹک خورد راجہ عنصر محمود نے کے پی کے کی جانب سے پنجاب آنے والی بس کی دوران چیکنگ گاڑی کی چھت پر پڑے گتے کے کاٹن میں سے 1750 پتنگیں اور 50 مختلف رنگ کی ڈوریں برآمد کر کے جاوید خان ولد نور زمان ساکن شاہین مسلم ٹاءون محلہ توحید کالونی پشاور کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔