گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کواہ اٹک کے زیر اہتمام اظہار یکجہتی ریلی

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ریلی میں اساتذہ، سٹاف اور طلباء کی کثیر تعداد میں شرکت

اٹک:  مقبوضہ وادی کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف اور کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کواہ اٹک میں ہیڈ ماسٹر پرویز اختر ،سینئر ٹیچر مولانامسعود احمدقادری و دیگر اساتذہ کی زیر قیادت ’’یکجہتی کشمیر ریلی‘‘ نکالی گئی
 جس میں سکول کے اساتذہ ، سٹاف اور طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی ریلی کے شرکاء نے بھارتی مظالم کے خلاف اور کشمیری عوام سے اظہار ہمدردی و یکجہتی کے نعروں پر مشتمل مختلف پلے کارڈز ، بینر اور کتبے اٹھا رکھے تھے۔
ہیڈ ماسٹر پرویز اختر ، مولانا مسعود احمد قادر ی و دیگر کا کہنا تھاکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں کھلے عام انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے جس پر عالمی برادری خاموش تماشائی بنی ہے اقوام عالم مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے جلد مثبت کردار ادا کرے ۔