اٹک، پولیس کی مختلف کارروائیاں،3 ملزمان گرفتار

پنڈی گھیب: اٹک پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف چلائی گئی مہم کے دوران مختلف کاروائیوں میں 3 ملزمان گرفتار

 ملزمان سے منشیات اور ناجائز اسلحہ معہ گولیاں برآمد ، تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر تھانہ صدر اٹک نعیم شاہ نے محمد عارف اٹک سے 650 گرام چرس 

 سب انسپکٹر تھانہ پنڈی گھیب محمد طفیل نے زیر دفعہ 302;47;34 ت پ کے تھانہ پنڈی گھیب میں گرفتار ملزم علی اکبر ساکن ڈھلیاں سے دوران تفتیش ملزم کے انکشاف پر بندوق 12 بو ر معہ ایک کارتوس ، تھانہ حضرو کی ٹیم نے زیر دفعہ 302;223;34 ت پ میں اے کیٹگری کے اشتہاری مجرم ذیشان حضرو کو گرفتار کر کے تمام ملزمان کے خلاف الگ الگ تھانوں میں مقدمات درج کر لیے ہیں ۔